سپریم کورٹ کے ججوں کا تنازعہ: بار کونسل آف انڈیا نے کی نمائند وفد کی تشکیل

Jan 13, 2018 09:28 PM IST | Updated on: Jan 13, 2018 09:35 PM IST

نئی دہلی۔  بارکونسل آف انڈیا ( بی سی آئی) نے سپریم کورٹ کے چار سینئر ججوں کی پریس کانفرنس کے تنازعہ کو ختم کرنے کی سمت میں پہل کرتے ہوئے سات رکنی نمائندہ وفد تشکیل دی ہے جو كولیجيم کے پانچوں ججوں کو چھوڑ کر دیگر ججوں سے کل بات چیت کرے گا۔ بی سی آئی نے آج شام ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا اور اس میں اتفاق رائے سے سات رکنی نمائندہ وفد تشکیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کے بعد بی سی آئی کے صدر منن کمار مشرا نے بتایا کہ کونسل کی میٹنگ میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کونسل کے سات ارکان کا ایک وفد کل عدالت عظمی کے تمام ججوں سے ملے گا۔ اس کے لئے ان سے وقت لیا جا رہا ہے۔

مسٹر مشرا نے بتایا کہ کم از کم 12 ججوں نے ملنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے اور جلد ہی باقی ججوں کی رضامندی لے لی جائے گی۔ یہ نمائندہ وفد اتوار کی صبح نو بجے سے بات چیت شروع کر دے گا۔ وفد کے رکن بی سی آئی کے موقف سے ججوں کو باخبركریں گے اور ان سے درخواست کریں گے کہ وہ مسئلے کا پرامن اور جلد سے جلد تصفیہ کریں۔

سپریم کورٹ کے ججوں کا تنازعہ: بار کونسل آف انڈیا نے کی نمائند وفد کی تشکیل

بی سی آئی کے صدر منن کمار مشرا ہفتہ کے روز نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔ تصویر، سی این این۔ نیوز ۱۸۔

بی سی آئی کے صدر نے عدلیہ میں تنازعہ پر سیاست کئے جانے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر سیاست سے باز رہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز