ہندوستان کو مسلم آبادی کی قدر کرنی چاہئے اور ان کا پورا خیال رکھنا چاہئے : سابق امریکی صدر براک اوباما

Dec 01, 2017 04:26 PM IST | Updated on: Dec 01, 2017 04:26 PM IST

نئی دہلی : امریکہ کے سابق صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ہندوستان کو اپنی مسلم آبادی کی قدر کرنی چاہئے اور ان کا پورا خیال رکھنا چاہئے جو خود کو ملک سے وابستہ ہندوستانی مانتی ہے۔ اوباما نے یہ باتیں ایچ ٹی لیڈر شپ سمٹ میں کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2015 میں بطور صدر ہندوستان کے آخری دورے پر بھی انہوں نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ بند کمرے میں ہوئی میٹنگ میں مذہبی رواداری کی ضرورت اور کسی بھی مذہب کو ماننے کے حق پر زور دیا تھا۔

سال 2009 سے 2017 تک امریکہ کے صدر رہے اوباما نے اپنے دورہ کے آخری دن بھی اسی طرح کا تبصرہ کیا تھا ۔ ہندوستان سے جڑے ایک سوال کے جواب میں اوباما نے ملک کی بڑی مسلم آبادی کا ذکر کیا ، جو کامیاب ، جڑا ہوا اور خود کو ہندوستانی مانتی ہے۔

ہندوستان کو مسلم آبادی کی قدر کرنی چاہئے اور ان کا پورا خیال رکھنا چاہئے : سابق امریکی صدر براک اوباما

سابق امریکی صدر نے کہا کہ بدقسمی سے کچھ دیگر ممالک کے ساتھ ایسا نہیں ہے ۔ پاکستان سے دہشت گردی کے فروغ سے وابستہ ایک سوال کے جواب میں اوباما نے کہا کہ ہمیں اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ پاکستان کو اوسامہ بن لادن کی موجودگی کے بارے میں کچھ بھی معلوم تھا ، لیکن ہم نے اس معاملہ پر یقینی طو رپر غور کیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز