بارہمولہ : اوڑی میں مسلح تصادم ، سیکورٹی فورسیز نے پاکستانی دہشت گرد کو مار گرایا ، مزید کی تلاش جاری

Sep 24, 2017 12:57 PM IST | Updated on: Sep 24, 2017 12:57 PM IST

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ اوڑی میں سیکورٹی فورسز نے ایک پاکستانی دہشت گردکو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اعلیٰ سیکورٹی عہدیداروں کے مطابق علاقہ میں موجود دوسرے دہشت گردکے خلاف آپریشن جاری ہے۔ شمالی کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) نتیش کمار نے کہا کہ کلگائی اوڑی میں جنگجوؤں کی نقل وحرکت دیکھے جانے کے بعد بارہمولہ پولیس، فوج اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے مذکورہ علاقہ میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی اور جوابی کاروائی میں ایک دہشت گردکو ہلاک کیا گیا۔ نتیش کمار نے کہا کہ مسلح تصادم کے مقام پر موجود مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاہے۔

ضلع بارہمولہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) امتیاز حسین نے کہا کہ مسلح تصادم کے دوران ایک پاکستانی دہشت گردکو ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’اوڑی بارہمولہ میں ایک پاکستانی دہشت گردکو ہلاک کیا گیا۔ مزید دو دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے نزدیکی علاقوں سے سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک کلگائی اوڑی پہنچا دی گئی ہے۔

بارہمولہ : اوڑی میں مسلح تصادم ، سیکورٹی فورسیز نے پاکستانی دہشت گرد کو مار گرایا ، مزید کی تلاش جاری

file photo

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز