کانگریس سے 6 سال کیلئے باہر نکالی گئیں برکھا سنگھ بی جے پی میں شامل

Apr 22, 2017 03:50 PM IST | Updated on: Apr 22, 2017 03:50 PM IST

نئی دہلی: دہلی خواتین کانگریس کی سابق صدر برکھا شکلا سنگھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئی ہیں۔ بی جے پی کے قومی نائب صدر شیام جاجو اور مرکزی وزیر وجے گوئل کی موجودگی میں ریاستی دفتر میں آج منعقدہ پریس کانفرنس میں محترمہ سنگھ نے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ انہیں کل پارٹی مخالف سرگرمیوں کا الزام لگا کر کانگریس سے چھ سال کے لئے نکال دیا گیا تھا۔

اس سے پہلے جمعرات کو دہلی خواتین کمیشن کی سابق صدر محترمہ سنگھ نے دہلی کانگریس صدر اجے ماکن پر بدسلوکی کا استعمال کا الزام لگاتے ہوئے استعفی دے دیا تھا۔ تاہم انہوں نے کہا تھا کہ وہ پارٹی میں رہیں گی۔ انہوں نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی پر کارکنوں کی بات نہیں سننے کا الزام لگایا تھا۔

کانگریس سے 6 سال کیلئے باہر نکالی گئیں برکھا سنگھ بی جے پی میں شامل

برکھا شکلا سنگھ

سابق ممبر اسمبلی نے بی جے پی میں شامل ہونے کے موقع پر کہا کہ کانگریس پہلے عوامی حمایت والی پارٹی تھی اور اب اس میں کنبہ پروری ہے۔ کانگریس لیڈروں میں سچ سننے کی صلاحیت نہیں رہ گئی ہے۔ کانگریس کافی گر گئی ہے جس کا انہیں بہت دکھ ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ خواتین کانگریس صدر کے عہدے سے استعفی دیتے ہوئے انہوں نے پارٹی نہیں چھوڑنے کی بات کہی تھی۔ محترمہ سنگھ نے کہا کہ جب کانگریس نے انہیں پارٹی سے نکال دیا تب ان کے سامنے کوئی متبادل نہیں بچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر بی جے پی میں شامل ہوئی ہیں۔ انہیں عہدے کی کوئی خواہش نہیں ہے اور وہ خاص طورپر خواتین کی فلاح و بہبود کے کام کرنے کے لئے بی جے پی میں شامل ہوئی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز