ٹیم انڈیا کے نئے کوچ کے لیے بی سی سی آئی نے طلب کی درخواست، کمبلے کو براہ راست داخلہ

May 25, 2017 08:38 PM IST | Updated on: May 25, 2017 08:38 PM IST

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعرات کو قومی ٹیم کے نئے کوچ کے انتخاب کے لیے درخواستوں کے عمل کو شروع کر دیا جس میں موجودہ کوچ انل کمبلے کو براہ راست داخلہ دیا جائے گا۔

بی سی سی آئی نے بتایا کہ وہ قومی ٹیم کے چیف کوچ کے انتخاب کے لیے اپنی درخواست کے عمل جمعرات سے شروع کر رہا ہے۔موجودہ کوچ ہونے کے ناطے کمبلے کو اس عمل میں براہ راست داخل کیا جائے گا۔کمبلے کی بطور چیف کوچ مدت چمپئنز ٹرافی کے بعد ختم ہو رہی ہے۔

ٹیم انڈیا کے نئے کوچ کے لیے بی سی سی آئی نے طلب کی درخواست، کمبلے کو براہ راست داخلہ

انگلینڈ اور ویلز میں ایک سے 18 جون تک آٹھ سرفہرست ٹیموں کے درمیان اس ون ڈے ٹورنامنٹ میں ہندستان اس وقت گزشتہ چمپئن کی حیثیت سے خطاب بچانے اتر رہا ہے جو اس نے سال 2013 میں مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں جیتا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز