احکامات میں ترمیم کرنے کی بی سی سی آئی کی درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

سپریم کورٹ نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا دبئی میں مجوزہ اجلاس میں تین نمائندوں کے شامل ہونے کے اپنے حکم میں ترمیم سے بدھ کو انکار کر دیا۔

Feb 01, 2017 10:39 PM IST | Updated on: Feb 01, 2017 10:39 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا دبئی میں مجوزہ اجلاس میں تین نمائندوں کے شامل ہونے کے اپنے حکم میں ترمیم سے بدھ کو انکار کر دیا۔ جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی بنچ نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی وہ درخواست مسترد کر دی جس میں اس نے عدالت عظمی سے اپنے حکم میں ترمیم کی مانگ کی تھی۔

عدالت عظمی نے گزشتہ دنوں حکم دیا تھا کہ اس ماہ کے آخر میں دبئی میں منعقد ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں بورڈ کے جوائنٹ سکریٹری امیتابھ چودھری، نو منتخب ایڈمنسٹریٹر وکرم لميے اور خزانچی انیرودھ چودھری حصہ لیں گے۔ بورڈ نے آج ہی صبح عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ آئی سی سی کے اجلاس میں تین نمائندے کی بجائے ایک نمائندے کو ہی بھیجیں۔

احکامات میں ترمیم کرنے کی بی سی سی آئی کی درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

عدالت عظمی نے اس پر وقفے کے بعد غور کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سماعت کے بعد عدالت نے اپنے پہلے کےحکم میں ترمیم کرنے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ پیر کو بی سی سی آئی میں منتظمین کی تقرری کی تھی، جن میں مسٹرلميے کے علاوہ سابق کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل ونود رائے، ممتازمؤرخ رام چندر گہا اور سابق وومین کرکٹر ڈیانا اڈلجي شامل ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز