جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کرکٹ ، فٹ بال ، باسکٹ بال ٹیموں کی شاندار کردگی

Sep 27, 2017 10:04 PM IST | Updated on: Sep 27, 2017 10:04 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کرکٹ، فٹ بال اور باسکٹ بال ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کا پرچم لہرایا ہے۔جامعہ کی تینوں ٹیموں نے بٹس اوپن اسپورٹس (بی او ایس ایم) 2017 کے فائنل میچوں میں یہ کامیابی حاصل کی ۔ بٹس پائلانی میں ہوئے اس مقابلہ میں باسکٹ بال کی ٹیم نے ہنس راج کالج کو 9 پوائنٹس سے شکست دی جنھیں گولڈ میڈل کے ساتھ کیش انعام سے نوازا گیا۔ ایم ایف اے کی طالبہ ہنومنت نے اس ٹیم کی قیادت کی۔

ایم بی اے کے پر نو ملہوترا کی کپتانی میں جامعہ کرکٹ ٹیم نے بھی فتح کے جھنڈے گاڑے ۔ اس ٹیم نے ایک وکٹ سے بٹس پیلانی کو شکست دی۔ پورے مقابلہ میں ویکٹیش شرما نے آٹھ وکٹ حاصل کئے۔ فٹ بال میں جامعہ ٹیم نے وینک نیسروا کالج کو دو وکٹوں سے شکست دی جس کی کپتانی شعبہ سیاسیات کے انج شرما نے کی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کرکٹ ، فٹ بال ، باسکٹ بال ٹیموں کی شاندار کردگی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے، یونیورسٹی کے تینوں ٹیموں کی فتحیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اپنا پرچم لہرا رہا ہے، جو خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے تمام جیتنے والی ٹیموں اور ان کے ارکان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ میں کھیلوں کی سہولیات کے ساتھ اچھے اسپورٹس ٹرینرز ہیں، جس سے طلباء کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔ بٹس پیلانی 32 سال سے اس آل انڈیا کے کھیلوں کے مقابلہ کا انعقاد کر ارہی ہے۔ اس وقت ملک میں 60 کالجوں کے تقریبا ڈیڑھ ہزار طلباء نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز