چمپئز ٹرافی : مہا مقابلہ کے لئے ہندوستان سے زیادہ پاکستان پر لگا ہے پیسہ

Jun 17, 2017 05:08 PM IST | Updated on: Jun 17, 2017 05:08 PM IST

اتوار کو لندن کے اوول گراؤنڈ میں وہ مقابلہ ہوگا ، جس کا کریز صرف دو ممالک میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں کل ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل مہا مقابلہ کی ۔ اس میگا کرکٹ شو کے لئے جہاں مداح بیتابی سے انتظار کر رہے ہیں وہیں سٹہ بازار بھی خوب گرم ہو گیا ہے۔

دراصل 10 سال کے بعد کسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہونے والے ہندوستان بمقابلہ پاکستان کے مقابلہ میں 2000 کروڑ روپے کا سٹہ لگائے جانے کا اندازہ ہے۔

چمپئز ٹرافی : مہا مقابلہ کے لئے ہندوستان سے زیادہ پاکستان پر لگا ہے پیسہ

سٹہ بازار میں ہندوستان کی جیت کے لئے 1 روپے پر 48 پیسے کا بھاو چل رہا ہے، جبکہ پاکستان کی جیت کے لئے 1 روپے پر 58 پیسے کا بھاو چل رہا ہے۔ بتا دیں کہ سٹہ بازار میں جس کا بھاو جتنا کم ہوتا ہے اس کی جیت کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوتے ہے۔ بین الاقوامی سٹہ بازار میں بھی ہندوستان کا ہی پلڑا بھاری نظر آ رہا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے پہلے پاکستان کے سابق کھلاڑی عامر سہیل نے فکسنگ بم پھوڑا ہے۔ انہوں نے اشاروں ہی اشاروں میں میچ فکسنگ کا الزام لگایا ہے۔ پاکستان کے ایک نیوز چینل پر انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کس طرح فائنل میں پہنچی ہے۔ عامر سہیل نے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو اپنے پاؤں زمین پر رکھنے کا مشورہ دیا۔

ہندوستان اور پاکستان کے اس ہائی وولٹیج میچ سے پہلے سے ہی ماحول بننا شروع ہو گیا ہے۔ ایک طرح جہاں سچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن اور ہربھجن سنگھ جیسے کھلاڑیوں نے ٹیم کو مبارکباد دینی شروع کر دی ہیں، وہیں وریندر سہواگ نے پاکستان پر اپنے ہی انداز میں چٹکی لی ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں یہ پہلی مرتبہ ہو گا جب فائنل میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔ اس سے پہلے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائنل میں مقابلہ 2007 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ میںہوا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز