کیجریوال پر پارٹی ممبر پارلیمنٹ نے ہی اٹھائے سوال، کہا، ای وی ایم میں غلطی ڈھونڈنے کا کوئی مطلب نہیں

Apr 26, 2017 10:44 AM IST | Updated on: Apr 26, 2017 10:44 AM IST

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی کے اسٹار پرچارک اور پنجاب میں سنگرور ​​سے ممبر پارلیمنٹ بھگونت مان نے کھل کر پارٹی قیادت پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ ایم سی ڈی انتخابات کے نتائج سے پہلے بھگونت مان نے بغیر کسی لیڈر کا نام لئے کہا، 'پارٹی قیادت ایک محلہ کرکٹ ٹیم کی طرح برتاؤ کر رہی ہے۔ آپ نے پنجاب میں ایک تاریخی بھول کی ہے۔ مان نے ای وی ایم میں خرابی کا بچاو کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی تنقید بھی کی۔

ایک انگریزی اخبار کے ساتھ بات چیت میں مان نے کہا،  ای وی ایم میں غلطی ڈھونڈنے کا کوئی مطلب نہیں جب پارٹی قیادت نے انتخابات کی مکمل حکمت عملی کو لے کر تاریخی بھول کی ہو۔ ہار کی وجوہات کی تحقیقات کے لئے پارٹی کو سب سے پہلے اپنے اندر کی خرابیوں کو دیکھنا چاہئے۔ بھگونت مان نے دوسرے سیاسی متبادل کی طرف بھی اشارہ کیا۔ 'انہوں نے کہا کہ ان کے لئے تمام سیاسی متبادل کھلے ہیں اور مئی میں امریکہ سے واپس لوٹنے کے بعد وہ اس پر غور کریں گے۔

کیجریوال پر پارٹی ممبر پارلیمنٹ نے ہی اٹھائے سوال، کہا، ای وی ایم میں غلطی ڈھونڈنے کا کوئی مطلب نہیں

مان نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے آپ کے کنوینر اروند کیجریوال کے سامنے تفصیل سے اپنی بات رکھ دی ہے اور انہیں بتایا ہے کہ کس طرح پنجاب میں شکست کے لئے پارٹی کی اعلی قیادت ذمہ دارہے ۔ انہوں نے کہا، 'پارٹی بغیر اپنا کوئی کیپٹن منتخب کئے انتخابات میں اتر گئی۔ یہ ایک محلہ کرکٹ ٹیم جیسے ہے جس میں ہر کھلاڑی خود ہی فیصلہ کرتا ہے کہ اسے کہاں، کتنا کھیلنا ہے اور وہ بیٹنگ کرے گا یا بولنگ۔ ہر کوئی یہ سوال پوچھ رہا تھا کہ جیتنے کے بعد پارٹی کی طرف سے وزیر اعلی کون بنے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز