پی ایم مودی نے نائب صدر کو دیا الوداعیہ، 10 سال کے کام کے لئے دی مبارکباد

Aug 10, 2017 12:26 PM IST | Updated on: Aug 10, 2017 12:26 PM IST

نئی دہلی۔ راجیہ سبھا میں جمعرات کو نائب صدر حامد انصاری کو الوداعیہ دیا گیا۔ ان کی مدت کار آج ختم ہو رہی ہے۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے راجیہ سبھا کے چیئرمین کے طور پر ان کی خدمات کے لئے شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، حامد انصاری ایک عظیم سفارت کار اورخود کو وقف کر دینے والے ایک رہنما ہیں۔ انہوں نے 10 سال تک آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کیا۔ ان کے خاندان کی 100 سال کی عوامی زندگی رہی ہے۔ نانا اور دادا نیشنل پارٹی کے صدر اور آئین ساز اسمبلی میں رہے ہیں۔ حالانکہ، کچھ باتیں آپ کے دماغ میں رہی ہوں گی، لیکن اب آپ کو بولنے کا موقع مل جائے گا۔

پی ایم مودی نے نائب صدر کو دیا الوداعیہ، 10 سال کے کام کے لئے دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی اور نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری: فائل فوٹو

وزیر اعظم نے نائب صدر کی رہنمائی اور تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے مستقبل کے تئیں اپنی نیک خواہشات ظاہر کیں۔ اس دوران انہوں نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی جانب سے حامد انصاری کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا، ہم آپ کو یاد کریں گے۔ ہم آپ کی اچھی صحت کے لئے دعا کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات دیتے ہیں۔ وہ عظیم یادوں کے ساتھ رخصت ہو رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز