اوکھلا، جامعہ نگر سے بائک رائیڈرس کی ٹیم امن کا پیغام لے کر لداخ کے لئے روانہ

Jul 19, 2017 07:22 PM IST | Updated on: Jul 19, 2017 07:22 PM IST

 نئی دہلی۔  دہلی کے اوکھلا حلقہ کے جامعہ نگر سے کچھ طلبہ جو کہ بائک رائڈرس ہیں وہ امن و بھائی چارے کا پیغام لیکر لداخ کے لئے روانہ ہوئے ہیں ۔ وہ راستہ میں کچھ جگہوں پر قیام بھی کریں گے اور وہاں کے لوگوں سے ملاقات بھی ۔ ان میں زیادہ ترجامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم شامل ہیں ۔ اوکھلا حلقہ کےغفارمنزل سے کل  رات بائکرس کی ایک ٹیم جس میں آٹھ لوگ شامل ہیں، لداخ کے لئے روانہ ہوئی۔ یہ  طلبہ اکثر اس طرح کے سفر کیا کرتے ہیں ۔ ان نوجوانوں کے مطابق اس طرح کا سفرکرنے کے پیچھے ان کے دو مقصد ہیں۔ پہلا یہ کہ جہاں جہاں یہ لوگ قیام کرتے ہیں یا پھر جاتے ہیں وہاں امن و بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں ۔ ان کا ماننا ہے کہ آج کچھ لوگوں نے ماحول کو اتنا خراب کر دیا ہے کہ لوگوں میں ایک دوسرے کے تئیں نفرت پیدا ہوگئی اور اسے یہ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ دوسرا یہ   کہ دوسرے ممالک سے ہمارے ملک کی خوبصورتی کو دیکھنے لوگ آتے ہیں،  لیکن ہم نہیں جا پاتے ۔ کیوں کہ ہمیں معلوم نہیں ہے کہ یہاں بھی ایسی ایسی جگہیں ہیں جو جنت سے کم نہیں ہیں ۔

ان بائکرس کی ایک ٹیم ہے جس کا نام زیرو ریئکشن ہے ۔ ٹیم میں کافی لوگ ہیں لیکن جب کہیں سفر کے لئے نکلتے ہیں تو دس طلبہ پر مشتمل ایک ٹیم ہوتی ہے جس میں پانچ کے پاس موٹر سائیکل ہوتی ہے جبکہ دیگر پانچ پیچھے بیٹھتے ہیں ۔ ان کے ساتھ ایک موٹر مستری بھی ہوتا ہے ۔ ان کی پریشانی کو فیس بک کے ذریعہ ایک شخص یہاں بیٹھ کر حل کرتا ہے ۔ جس موٹر سائیکل کو لیکر جاتے ہیں اس میں ہندوستانی جھنڈا دونوں طرف بندھا ہوتا ہے۔ ساتھ میں آگے ان کا موبائل فون ہوتا ہے جس سے یہ راستہ کا لوکیشن معلوم کرتے ہیں ۔ راستہ میں آرمی کے جوان ان کی کافی مدد کرتے ہیں اور کسی بھی طرح کی پریشانی نہیں آنے دیتے۔

اوکھلا، جامعہ نگر سے بائک رائیڈرس کی ٹیم امن کا پیغام لے کر لداخ کے لئے روانہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز