بی جے پی کاعام آدمی پارٹی پر الزام، کجریوال کی سالگرہ پارٹی میں پروسی گئی 12000 روپے کی پلیٹ

Apr 08, 2017 06:40 PM IST | Updated on: Apr 08, 2017 06:40 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے عام آدمی پارٹی (آپ) حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کی یاد میں دی گئی ضیافت میں فی پلیٹ 12020 روپے خرچ کئے جانے کو سرکاری رقم کا غلط استعمال قراردیتے ہوئے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزی وزیر توانائی پیوش گوئل اور دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا نے آج یہاں پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ گزشتہ سال 11 فروری کو عام آدمی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر مسٹر کیجریوال کی رہائش گاہ پر منتخب 50 لوگوں کھانے کی دعوت دی گئی جس میں فی پلیٹ 9355 روپے خرچ کئے گئے۔ اس کے اگلے دن بھی 30 لوگوں کو ضیافت دی گئی جس پر فی پلیٹ 12020 روپے خرچ کئے گئے۔ اس کے علاوہ ان پر ٹیکس ادا کیا گیا۔

بی جے پی کاعام آدمی پارٹی پر الزام، کجریوال کی سالگرہ پارٹی میں پروسی گئی 12000 روپے کی پلیٹ

مسٹر گوئل اور مسٹر گپتا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے دارالحکومت میں غریبوں کو پانچ روپے میں عام آدمی کینٹین میں کھانا دینے کا وعدہ کیا تھا اور بجٹ میں اس کے لئے 100 کروڑ روپے مختص بھی کئے گئے تھے لیکن اب تک اس طرح کی کینٹین کھولی نہیں گئی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز