آگ لگا کر نہیں،غریب کو ایل پی جی دے کر جیتتے ہیں انتخابات: بی جے پی

Dec 16, 2017 07:44 PM IST | Updated on: Dec 16, 2017 07:44 PM IST

نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے ’ آگ لگانے ‘ سے متعلق بیان پر سخت ردعمل ظاہرکرتے ہوئے آج کہا کہ الیکشن آگ لگا کرنہیں ،بلکہ غریبوں کے گھروں میں رسوئی گیس کے سنلڈر ،پانی اور بینک کھاتوں میں انکا پیسہ پہنچا کر جیت جاتے ہیں ۔ بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے یہاں صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن غریبوں کو انکا حق دلاکر جیتتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ’’ ریفارم ،پرفارم اور ٹرانسفارم ‘‘ کے فارمولے پر کام کررہی ہے جس سے غریبوں کی زندگی میں زبردست تبدیلی آرہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ بی جے پی نے غریبوں کو انکے گھروں میں رسوئی گیس پہنچائی ہے ۔ لوگوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب کرایا ہے اور لوگوں کو سبسڈی کی رقم براہ راست انکے بینک کھاتوں میں دی جارہی ہے ۔بی جے پی نے اسی وجہ سے الیکشن جیتے ہیں ۔

آگ لگا کر نہیں،غریب کو ایل پی جی دے کر جیتتے ہیں انتخابات: بی جے پی

بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا: فائل فوٹو۔

واضح رہے کہ مسٹر گاندھی نے پارٹی کے صدر کے طور پر اپنے پہلے خطاب میں بی جے پی پر تندوتیز حملہ کرتے ہوئے کہا ’’وہ آگ لگاتےہیں اور لوگوں کو بانٹتے ہیں ۔‘‘ انھوں نے کہا کہ کانگریس کا یہ نظریہ رہا ہے کہ وہ دوسروں کے لئے لڑائی لڑتی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز