راجیہ سبھا میں بھگوا پارٹی کے سب سے زیادہ ایم پی ، 57 ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ کانگریس نمبر 2 پر

Aug 04, 2017 08:47 AM IST | Updated on: Aug 04, 2017 08:47 AM IST

نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی راجیہ سبھا میں کانگریس کو سیٹوں کے معاملہ میں پچھاڑتے ہوئے ایوان بالا کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔ ایوان بالا میں اب اس کے 58 رکن ہیں جبکہ اہم اپوزیشن پارٹی کے پاس صرف 57 ایم پی ہیں۔

مدھیہ پردیش میں ہوئے ضمنی انتخاب کے بعد ایوان بالا میں منتخب بی جے پی ایم پی سامپتيا اكے نے حلف اٹھا لیا۔ مرکزی وزیر انل مادھو ڈیو کے انتقال کے بعد اس سیٹ پر الیکشن کی ضرورت پڑی۔ نریندر مودی حکومت کے مئی 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب راجیہ سبھا میں بھگوا پارٹی کے سب سے زیادہ ایم پی ہیں۔

راجیہ سبھا میں بھگوا پارٹی کے سب سے زیادہ ایم پی ، 57 ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ کانگریس نمبر 2 پر

بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کے پاس اگرچہ اب بھی ایوان بالا میں فیصلہ کن اکثریت نہیں ہے لیکن جے ڈی یو کے ساتھ آنے سے اس کی طاقت میں ضرور اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز