گجرات اسمبلی انتخابات : بی جے پی نے 70 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، 15 پاٹیداروں کو ملی جگہ

Nov 17, 2017 03:04 PM IST | Updated on: Nov 17, 2017 03:04 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے 70 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہےجس میں وزیر اعلی وجے روپانی کوراج کوٹ مغربی انتخابی حلقے سےامیدوار بنایا گیا ہے۔

بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کے اجلاس میں 70 امیدواروں کے نام منظور کئے گئے ہیں۔ اجلاس کی صدارت پارٹی صدر امت شاہ نے کی جس میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، وزیرخارجہ سشما سوراج ودیگر ممبران موجود تھے۔

گجرات اسمبلی انتخابات : بی جے پی نے 70 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، 15 پاٹیداروں کو ملی جگہ

علامتی تصویر

پہلی فہرست میں 15 پاٹیدار ، دو چودھری ، آٹھ ٹھاکر ، پانچ کولی ، چھ چھتریہ ، دو براہمن اور دو جین برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی کا ہاتھ تھامنے والے چاروں لیڈروں کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ گجرات میں پہلے مرحلہ میں 89 سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز