یوپی : بی جے پی لیڈر کی مسلمانوں کو دھمکی ، اگر میری بیوی کو ووٹ نہیں دیا تو نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہنا

ترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کا بگل بج چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی حکمراں پارٹی بی جے پی سمیت سبھی سیاسی پارٹیوں نے انتخابی مہم بھی شروع کردی ہے۔

Nov 16, 2017 07:25 PM IST | Updated on: Nov 16, 2017 07:25 PM IST

بارہ بنکی : اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کا بگل بج چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی حکمراں پارٹی بی جے پی سمیت سبھی سیاسی پارٹیوں نے انتخابی مہم بھی شروع کردی ہے۔ تاہم بی جے پی لیڈران اپنے امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے جہاں طرح طرح کے ہتھکنڈے اپنارہے ہیں وہیں اب وہ ووٹ نہیں دینے والوں کو دھمکیاں دیتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں ۔

بارہ بنکی میں بی جے پی کے چیئرمین عہدہ کی امیدوار ششی شریواستو کے شوہر رنجیت بہادر شریواستو نے کھلم کھلا مسلم ووٹروں کو دھمکی دی ہے اور انہیں ووٹ نہ دینے پر نتائج بھگتنے کی وارننگ دی ہے۔ 13 نومبر کو بارہ بنکی کے ستیہ پریمی نگر کے رام سوروپ یادو پارک میں منعقدہ انتخابی پروگرام میں بی جے پی امیدوار ششی شریواستو کے شوہر اور سابق چیئرمین رنجیت بہادر شریواستو نے کھلم کھلا مسلم ووٹروں کو دھمکی دی اور بی جے پی کو ووٹ دینے کیلئے دباو ڈالا ۔

یوپی : بی جے پی لیڈر کی مسلمانوں کو دھمکی ، اگر میری بیوی کو ووٹ نہیں دیا تو نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہنا

رنجیت بہادر شریواستو نے کہا کہ میں نے پیرب ٹاون میں کہا ہے کہ یہ بی جے پی کی حکومت ہے ، سماجوادی پارٹی کی نہیں ۔ یہاں جاکر اب تم ڈی ایم اور ایس پی سے اپنا کام نہیں کرواسکتے ہو ، یہاں پر تمہارا کوئی بھی لیڈر تمہاری مدد نہیں کرسکتا ہے ، سڑک ، کھڑنجا ، نالی یہ نگر پالیکا کا کام ہے ، دیگر مصائب بھی تم پر آسکتے ہیں ، آج تمہارا کوئی بھی پیروکار بی جے پی میں نہیں ہے ، اگر ہمارے امیدوار کو تم نے کسی بھید بھاو کے بغیر کامیاب نہیں بنایا ، اگر رنجیت بہادر کی بیوی کو تم نے ووٹ دے کر نہیں جتایا تو یہ دوری جو تم بنانے جارہے ہو ، یہ دوری اب بنے گی تو سماجوادی پارٹی تمہیں بچانے نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کا دور اقتدار ہے ، جو مشکلات تمہیں نہیں جھیلنی پڑی تھیں ، وہ مشکلات اب اٹھانی پڑسکتی ہیں ، اس لئے میں مسلمانوں سے کہہ رہا ہوں کہ ووٹ دے دینا ، بھیک نہیں مانگ رہا ہوں ، ووٹ دوگو تو خوش رہو گے اور اگر ووٹ نہیں دوگو تو پریشانیاں جھیلوگے ، اس کا اندازہ تمہیں لگ جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز