امت شاہ کا راہل گاندھی پر نشانہ ، کہا : کانگریس میں ہے کنبہ پروری اور ناز برداری کی سیاست کا رواج

Sep 25, 2017 03:47 PM IST | Updated on: Sep 25, 2017 04:09 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے ملک میں کنبہ پروری پر مبنی سیاست کے رواج ہونے سے متعلق بیانوں كے سلسلے میں آج سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گڈ گورننس میں یقین کرتی ہے اور اس طرح کی سیاست کرتی ہے جس سے لوگوں کے مسائل حل کرنے اور زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے۔ بی جے پی کے صدر امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں پارٹی کی یہاں منعقدہ قومی مجلس عاملہ کے افتتاح موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ مسٹر گاندھی نے بیرون ملک دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں خاندانی سیاست کی روایت رہی ہے جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اچھی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور سمجھ رکھتی ہے کہ غریبوں کے غریب ترین افراد کو اعلی ترین عہدوں پر جانے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی شخص اپنی صلاحیت کے باعث صدر، نائب صدر، وزیراعظم اور لوک سبھا اسپیکر بننے کا حق رکھتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کنبہ پروری اور نازبرداری کی سیاست کررہی ہے اور مسٹر گاندھی ملک کی عزت اور مودی حکومت کی کامیابیوں کو مسترد کرتے ہیں۔

امت شاہ کا راہل گاندھی پر نشانہ ، کہا : کانگریس میں ہے کنبہ پروری اور ناز برداری کی سیاست کا رواج

قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں امت شاہ اور نریندر مودی

انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی کے بیان کا اعداد و شمار کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ترقیاتی کام کو مؤثر طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ کمزورطبقوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مناسب طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے اور ملک کے 60 کروڑ غریب لوگوں کو محسوس ہوتا ہے کہ ان کی زندگی بدل رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز