نوٹ بندی سے منظم معیشت میں اضافہ ہوا، ترقی کی شرح تیز ہوئی: امت شاہ

Sep 09, 2017 06:45 PM IST | Updated on: Sep 09, 2017 06:45 PM IST

نئی دہلی۔  بی جے پی کے صدر امت شاہ نے آج کہا کہ نوٹ بندی سے ترقی کی شرح تیز ہوئی ہے اور منظم معیشت کا حجم بڑھا ہے۔ صنعتی انجمن فکی کے ذریعہ یہاں منعقد ایک پروگرام میں مسٹر شاہ نے مودی حکومت کے تین سال کی کارگردی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو دنیا کی سب سے تیز ی سے ترقی کرنے والی معیشت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران حکومت نے ایسے کئی قدم اٹھائے ہیں جس کے لئے اسے لوگوں کی ناراضگی اور نکتہ چینی برداشت کرنی پڑی ہے ۔ نریندر مودی حکومت لوگوں کو اچھا لگے ایسا کام کرنے کے بجائے لوگوں کے لئے جو اچھا ہو ایسے کام کرنے میں یقین رکھتی ہے۔ نوٹ بندی اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پالیسی فیصلوں کو ووٹ بینک سے نہیں جوڑتی ہے ۔ حکومت نے ایسے فیصلے کئے ہیں جو ملک کی معیشت کو آگے لے جانے کے لئے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو تسلیم کرنا ہوگا کہ نوٹ بندی سے منظم معیشت کا حجم بڑھا ہے۔

نوٹ بندی سے منظم معیشت میں اضافہ ہوا، ترقی کی شرح تیز ہوئی: امت شاہ

بی جے پی صدر امت شاہ کی فائل فوٹو: پی ٹی آئی۔

مسٹر شاہ نے کہا کہ نوٹ بندی سے جی ڈی کی ترقی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ مودی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے وقت ترقی کی شرح 4.7فیصد تھی جو اب 7.1 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ حالانکہ انہوں نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 31اگست کو جاری کمزور اعدادو شمار کو اس سے الگ رکھتے ہوئے کہا کہ پچھلی سہ ماہی کو چھوڑ دیجئے ۔ تکنیکی اسباب سے اس میں ترقی کی شرح کم رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز