یوپی اسمبلی انتخابات : بی جے پی نے کسی بھی مسلمان کو نہیں دیا ٹکٹ ، مظفرنگر فسادات کے ملزم رانا اور سنگیت کو ملا ٹکٹ

Jan 16, 2017 08:59 PM IST | Updated on: Jan 16, 2017 11:28 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج یہاں پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں اترپردیش کے 149، اتراکھنڈ کے 64 اور پنجاب کے چھ امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ بی جے پی مرکزی الیکشن کمیٹی کے سکریٹری اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے یہاں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں یہ فہرست جاری کی۔خاص بات یہ ہے کہ بی جے پی کی اترپردیش میں 149 امیدواروں کی فہرست میں ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔

اہم امیدواروں میں بی جے پی کے قومی سکریٹری اور میڈیا سیکشن کے سربراہ سری کانت شرما (متھرا صدر)، متنازع ممبر اسمبلی سریش رانا اورسنگیت سوم ، اوتار سنگھ بھڈانا، لکشمی کانت باجپئي، ایس پی سنگھ بگھیل، اتراکھنڈ میں سابق ممبر پارلیمنٹ ستپال مہاراج، ریاست کی کانگریس حکومت میں سبکدوش ہونے والے وزیر اور آج صبح ہی بی جے پی کا دامن تھامنے والے یشپال آریہ کو ان کی پرانی نشست باجپور سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ پنجاب میں چھ نشستوں پر امیدوار اعلان کیا گیا ہے۔

یوپی اسمبلی انتخابات : بی جے پی نے کسی بھی مسلمان کو نہیں دیا ٹکٹ ، مظفرنگر فسادات کے ملزم رانا اور سنگیت کو ملا ٹکٹ

مسٹر نڈا نے بتایا کہ پارٹی نے اتراکھنڈ میں تمام سیٹنگ اراکین اسمبلی کو ٹکٹ دیا ہے جن میں کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہونے والے رکن اسمبلی شامل ہیں۔ لیڈر منتخب انتخابات کے بعد ممبران اسمبلی سے مشاورت کے بعد پارلیمانی بورڈ طے کرے گا۔ اترپردیش کے لیے پہلے اور دوسرےمرحلے کی سیٹوں کیلئے امیدواروں کے علاوہ لکھنؤ اور وارانسی علاوہ تمام سٹنگ اراکین اسمبلی کے نام اعلان کئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز