بی جے پی کو راہل گاندھی کے سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں: شہنواز حسین

Oct 11, 2017 03:31 PM IST | Updated on: Oct 11, 2017 03:31 PM IST

بلیا۔  بھارتیہ جنتا پارٹی میں جتنا احترام خواتین کا ہوتا ہے اتنا کسی دوسری جماعت میں نہیں ہوتا اس کے لئے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ بی جے پی کے قومی ترجمان شہنواز حسین نے آج یہاں کہا کہ مسٹر گاندھی نے بی جے پی اور سنگھ پر خواتین کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں خواتین کا احترام سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے لئے کسی کے سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات الیکشن میں کانگریس کو ایک سیٹ بھی نصیب نہیں ہوگی۔

اترپردیش کے بلیا میں آج ایک نجی پروگرام میں شرکت کے لئے پہنچے مسٹر حسین نے سنگھ میں خواتین کو نظر انداز کرنے سے متعلق راہل گاندھی کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ امیٹھی میں ایک خاتون انہیں ٹکر دے رہی ہے۔ ان کے لئے یہی کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو اپنی حد میں رہ کر الزام لگانا چاہئے ۔ مسٹر گاندھی نے سارے حدود توڑ دینے کی قسم کھا رکھی ہے ۔ جس طرح کی زبان کا استعمال کرتے ہیں وہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

بی جے پی کو راہل گاندھی کے سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں: شہنواز حسین

بی جے پی کے قومی ترجمان شہنواز حسین: فائل فوٹو

وزیر صحت اشونی چوبے کے متنازع بیان پر انہوں نے کہا کہ بہاریوں کو ملک بھر میں کہیں بھی علاج کرانے کی چھوٹ ہے اور کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔ اپوزیشن نے مسٹر چوبے کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز