میرٹھ بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی نے 12 مسلم امیدواروں کو دئیے ٹکٹ

Nov 14, 2017 08:28 PM IST | Updated on: Nov 14, 2017 08:28 PM IST

 میرٹھ۔  سماجوادی، بی ایس پی، کانگریس اور بی جے پی جیسی بڑی سیاسی جماعتوں کے لئے  بلدیاتی انتخابات لٹمس ٹیسٹ تصور کیے جا رہے ہیں ۔ پہلے مرحلے کے انتخابات کے لئے صوبے کے چوبیس اضلاع میں 22 نومبر کو  ووٹ ڈالے جاینگے ۔ مغربی یو پی اور خاص طور پر میرٹھ میں میئر کے علاوہ بلدیہ کی نوے سیٹوں پردعویداری کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان  آنکڑوں کا جوڑ توڑ شروع ہو گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ بی جے پی نے مسلم آبادی والےعلاقوں میں بارہ مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے ۔ بی جے پی لیڈران جہاں اس بدلاؤ کو سب کا ساتھ سب کا وکاس والے فارمولے سے جوڑ کر پیش کر رہے ہیں وہیں سیاسی تجزیہ کار مانتے ہیں کہ  بی جے پی کی  یہ پہل مسلم علاقوں کے ووٹروں کو متاثر کرکے سماجوادی اور بی ایس پی کے روایتی ووٹ بینک میں سیندھ لگانے کی  ایک بڑی کوشش ہے ۔

 میرٹھ بلدیہ میں گزشتہ دس برسوں سے بی جے پی کا اقتدار قائم ہے تاہم بدلے ہوئے حالات میں اس اقتدار کو قائم رکھنے  کے لئے بی جے پی ہر ممکن کوشش انجام دے رہی ہے ۔ اسی پالیسی کے تحت بی جے پی نے پہلی مرتبہ مسلم علاقوں میں مسلم ووٹروں کا بھرم توڑنے کے لئے پارٹی نشان پر بارہ امیدواروں کو ٹکٹ دیکر میدان میں اتارا ہے ۔ وہیں سیاسی تجزیہ کار مانتے ہیں کہ  بی جے پی اس پہل کے ذریعہ جہاں ٹکٹ تقسیم میں جانب دارانہ رویہ اپنانے کے الزام کو مسترد کرنے کی کوشش کر رہی ہے وہیں ان علاقوں کے ووٹروں کو متاثر کرکے دیگر پارٹیوں کے ووٹ بینک میں بھی سیندھ لگانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

میرٹھ بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی نے 12 مسلم امیدواروں کو دئیے ٹکٹ

میرٹھ بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر اپنی قسمت آزمانے والے امیدوار مانتے ہیں کہ مسلم علاقوں میں بی جے پی کو لیکر لوگوں میں رجحان اب نظر آ رہا ہے اور ان علاقوں میں بھی نمائندگی حاصل کرنے کے لئے اب بی جے پی بھی کھلے دل سے عوام کا یقین حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ میرٹھ بلدیاتی انتخابات میں پہلی مرتبہ بارہ مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیکر مسلم علاقوں میں بھی نمائندگی کا دعوی پیش کرنے والی بی جے پی کی یہ پیش رفت ایک مثبت کوشش ثابت ہو سکتی ہے لیکن پارٹی کو اسکا فائدہ تبھی حاصل ہو سکتا ہے جب بی جے پی نمائندگی حاصل کرنے کے ساتھ ان علاقوں میں ترقیاتی اور تعمیری کام انجام دیکر لوگوں کا اعتماد بھی حاصل کرے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز