یوپی اسمبلی انتخابات: بی جے پی کا منشور جاری، ہندوؤں اور مسلمانوں کی کمزور نس پر رکھی انگلی

Jan 28, 2017 04:04 PM IST | Updated on: Jan 28, 2017 06:55 PM IST

لکھنؤ۔  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں فرقوں کی کمزور نس کو چھوتے ہوئے 'تین طلاق' اور گائے کے ذبیحہ پر پابندی اور اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے ان کے جذبہ کے مطابق سرگرمی سے آگے بڑھنے کا وعدہ کیا۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے آج پارٹی کے انتخابی منشور "لوک کلیان سنکلپ پتر 2017" کو جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اتر پردیش میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے پر حکومت 'آئینی طریقوں سے' رام مندر کی تعمیر جلد سے جلد کرانے کیلئے کوشاں رہے گی ۔  شاہ نے مسلم خواتین کیلئے انتہائی حساس تین طلاق کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بی جے پی کی حکومت بننے پر مسلم خواتین کی خواہش معلوم کرنے کے لیے سروے كرائيگي اور ان کی رائے کے مطابق ہی سپریم کورٹ میں فریق بن کر جائے گی۔

بی جے پی صدر نے کہا کہ اتر پردیش کے اس اسمبلی انتخابات میں بی جے پی ذات اور خاندانی سیاست کو 'سزائے موت' دے کر 'سیاست ود پرفارمنس' کا آغاز کرے گی اور 300 سے زیادہ نشستیں جیت کر اب تک کی سب سے مضبوط حکومت بنائے گي۔ انہوں نے ہندو لفظ کا استعمال کئے بغیر کیرانہ اور مغربی اتر پردیش سے لوگوں کے نقل مکانی اور آبادی میں تبدیلی کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت بننے پر اس کے بارے میں ایک وائٹ پیپر بھی لایا جائے گا جس میں بتایا جائے گا کہ اب تک کتنی اور کس طرح سے نقل مکانی ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کو روکنے کی ذمہ داری ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ پر ڈالی جائے گی۔

یوپی اسمبلی انتخابات: بی جے پی کا منشور جاری، ہندوؤں اور مسلمانوں کی کمزور نس پر رکھی انگلی

بی جے پی نے لوک کلیان سنکلپ پتر میں نام لئے بغیر 'گائے ذبیحہ پر پابندی' کے ایجنڈے کو بھی شامل کر لیا۔ اس میں زرعی ترقی کے تعلق سے اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت بننے پر تمام غیر قانونی مذبح کو بند کرنے اور تمام مشینی مذبح پر پابندی لگانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے دودھ کاروباری یادو سماج کو اپنی طرف راغب کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں بھگوان کرشن کے دور کی طرح گھی اور دودھ کی ندیاں بہیں گی اور ہر چار اضلاع میں امول کی طرز پر بڑی ڈیری قائم کی جائے گی۔ سماجی، دیہی اور زرعی ترقی پر مرکوز لوک کلیان سنکلپ پتر کے ساتھ ہی رام مندر کے موضوع کو شامل کرنے سے متعلق ایک سوال پر امت شاہ نے کہا کہ رام مندر اور ترقی دونوں ہی چیزیں ایک ساتھ چلیں گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز