بی جے پی سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کے سابق معاون نے کہا : راہل گاندھی ہوں گے ملک کے اگلے وزیر اعظم

بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کے سابق معاون سدھیندر کلکرنی نے کانگریس نے نئے صدر راہل گاندھی کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک کو ان کے جیسے لیڈر کی سخت ضرورت ہے ۔

Dec 17, 2017 02:17 PM IST | Updated on: Dec 17, 2017 02:17 PM IST

نئی دہلی : بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کے سابق معاون سدھیندر کلکرنی نے کانگریس نے نئے صدر راہل گاندھی کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک کو ان کے جیسے لیڈر کی سخت ضرورت ہے ۔ کلکرنی نے یہ بھی کہا کہ راہل گاندھی ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے ۔

کانگریس صدر بننے پر راہل گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کلکرنی کے ٹویٹ کیا کہ آج میں زیادہ مطمئن ہوں کہ کانگریس صدر راہل گاندھی ملک کے اگلے وزیراعظم بنیں گے اور انہیں بننا بھی چاہئے ۔ ایک نئے لیڈر کا ظہور ہوا ہے ، ہندوستان کا ایسے ایک لیڈر کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقت میں گاندھی وادی سیاسی ذہنیت رکھنے والے شخص ہیں۔

بی جے پی سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کے سابق معاون نے کہا : راہل گاندھی ہوں گے ملک کے اگلے وزیر اعظم

ساتھ ہی ساتھ کلکرنی نے کانگریس کی سابق صدر اور راہل گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی کی بھی جم کر تعریف کی اور انہیں باہمت خاتون قرار دیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز