ویڈیو : مرادآباد میں بی جے پی لیڈر نے کوتوالی میں گھس کر داروغہ پر کیا حملہ ، دی گالیاں

May 25, 2017 10:44 PM IST | Updated on: May 25, 2017 10:44 PM IST

مرادآباد : بی جے پی کے شہر صدر کے ذریعہ کوتوالی میں گھس کر داروغہ پر حملہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ حملہ میں داروغہ کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ داروغہ کی طبی جانچ کرالی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے گی۔ بی جے پی نگر صدر ٹھاكردوارہ شیویندر گپتا کو فون پر کسی نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی ۔ شہر صدر کارکنوں کے ساتھ کوتوالی پر تحریر لے کر پہنچے۔ داروغہ امت شرما کوتوالی احاطے میں موجود تھے۔

بی جے پی نگر صدر نے داروغہ امت شرما سے کہا کہ فوری کاروائی کرو۔ صوبے میں ہماری حکومت ہے۔ داروغہ نے کہا کہ جانچ کر کے کارروائی کی جائے گی۔ اتنا سنتے ہی بی جے پی نگر صدر اور کارکنوں نے داروغہ پر دھاردار ہتھیارسے وار کر دیا۔حملے میں داروغہ امت شرما کے ہاتھ سے خون بہنے لگا۔ اس دوران بی جے پی نگر صدر اور ان کے ساتھیوں نے کوتوالی پولیس کو جم کر گالیاں بھی دیں۔

تھانہ انچارج نے بی جے پی کارکنوں کو سمجھایا ، لیکن وہ کچھ ماننے کیلئے تیار نہیں نظر آئے۔ حملے میں زخمی داروغہ کا کہنا ہے بی جے پی کارکنوں نے میرے ساتھ مارپیٹ کی اور میری وردی بھی پھاڑ دی۔ مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے مناسب کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز