سبرامنیم سوامی کا متنازع بیان ، حضرت نظام الدین اولیا درگاہ کے خدام پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا لگایا الزام

Mar 20, 2017 09:29 PM IST | Updated on: Mar 20, 2017 09:29 PM IST

نئی دہلی : بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈر اور متنازع بیانات کیلئے اکثر سرخیوں میں رہنے والے ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے ایک بار پھر متنازع بیان دیتے ہوئے پیر کو وطن واپس لوٹے حضرت نظام الدین اولیا درگاہ کے دونوں خدام پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہنے کا الزام لگایا ہے۔ خیال رہے کہ سید آصف علی نظامی اور ناظم علی نظامی پاکستان جانے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے اور پیر کو ہی وطن واپس لوٹے ہیں۔ وطن واپس لوٹنے کے بعد انہوں نے کہا کہ انہیں را ایجنٹ سمجھ کر حراست میں لے لیا گیا تھا۔

سبرامنیم سوامی نے اپنے ذرائع کی بنیاد پر دعوی کیا کہ دونوں خدام ملک کے مفاد کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ سوامی نے کہا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ انہیں حراست میں رکھا گیا تھا۔ سوامی نے مزید کہا کہ 'وہ ہمدردی حاصل کرنے اور اپنا دفاع کرنے کے لئے ایسا کہہ رہے ہیں۔

سبرامنیم سوامی کا متنازع بیان ، حضرت نظام الدین اولیا درگاہ کے خدام پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا لگایا الزام

سوامی کا کہنا تھا کہ ایک طرف پاکستانی حکومت کہہ رہی ہے کہ انہیں خدام کے ملک میں ہونے کی اطلاع نہیں تھی، تب آئی ایس آئی ان کے ساتھ اتنے دنوں سے کیا کر رہی تھی؟

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز