بی جے پی ممبر اسمبلی وکرم سینی کا متنازع بیان ، وندے ماترم بولنے میں ہچکچانے والوں کے ہاتھ پاوں تڑوادوں گا

یوپی میں اسمبلی انتخابات ختم ہو گئے ہیں اور یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت بھی بن گئی ہے، لیکن بی جے پی لیڈروں کے متنازعہ اور اشتعال انگیز بیانات دینے کا سلسلہ جاری ہے

Mar 26, 2017 12:41 PM IST | Updated on: Mar 26, 2017 12:41 PM IST

مظفرنگر : یوپی میں اسمبلی انتخابات ختم ہو گئے ہیں اور یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت بھی بن گئی ہے، لیکن بی جے پی لیڈروں کے متنازعہ اور اشتعال انگیز بیانات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

مظفرنگر کی کھتولی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی ممبر اسمبلی وکرم سینی نے انتہائی متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو وندے ماترم بولنے سے ہچکچاتا ہو یا جس کا بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگانے میں سینہ چوڑا نہ ہوتا ہو یا پھر جو گئو ماتا کو ماں نہیں مانتا ہو یا پھر گو گئوکشی کی بات کرتا ہو ... ایسے لوگوں کے ہاتھ پاوں تڑوا دوں گا۔

بی جے پی ممبر اسمبلی وکرم سینی کا متنازع بیان ، وندے ماترم بولنے میں ہچکچانے والوں کے ہاتھ پاوں تڑوادوں گا

وکرم سینی کا کہنا تھا کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے کئے گئے اپنے اس وعدے پر وہ اب بھی قائم ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہفتہ کو منعقدہ اس پروگرام کے دوران اسٹیج پر بی جے پی کے وزیر سریش رانا اور دوسرے لیڈران بھی بیٹھے تھے ۔

قابل ذکر ہے کہ مظفرنگر فسادات کے وقت بھی وکرم سینی پر اشتعال انگیز تقریر اور فسادات کا الزام لگا تھا، جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سینی کو جیل بھی بھیج دیا تھا۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ وکرم سینی نے اس طرح کا متنازع بیان نہیں دیا ہو۔ سینی پہلے بھی اس طرح کے متنازع بیانات کو لے کر شہ سرخیوں میں رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز