یوگی کی تقریر کے دوران سوتے نظر آئے متعدد بی جے پی ممبران اسمبلی

Mar 31, 2017 12:45 PM IST | Updated on: Mar 31, 2017 12:45 PM IST

لکھنو : یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لوک بھون میں پارٹی قانون ساز کونسل کی میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران وہ پارٹی کے ممبران اسمبلی کو نظم و ضبط میں رہنے اور عوام سے صحیح سلوک کرنے کی نصیحت دے رہے تھے، جبکہ یہ نو منتخب رکن اسمبلی وزیر اعلی یوگی کی میٹنگ میں نیند کی جھپکی لیتے نظر آئے۔

خیال رہے کہ یوپی میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد جمعرات کو پہلی مرتبہ سبھی اراکین اسمبلی اسمبلی پہنچے۔ ایوان کا آغاز ہوتے ہی بی جے پی لیڈر نارائن دکشت کو اسپیکر کے لئے منتخب کیا گیا۔

یوگی کی تقریر کے دوران سوتے نظر آئے متعدد بی جے پی ممبران اسمبلی

وہیں اسپیکر کی کرسی پر بٹھانے کے بعد وزیر اعلی نے جیسے ہی نارائن کے بارے میں بولنا شروع کیا، ان کے پیچھے کی قطار میں بیٹھے ممبران اسمبلی کو نیند آنے لگی۔ اتنا ہی نہیں اسمبلی کے ہر طرف ممبر ان اسمبلی سوتے نظر آئے۔

اس موقع پر وزیر اعلی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اتحاد سمیت 325 اراکین اسمبلی کی بھاری اکثریت کے ساتھ عوام نے ہمیں اقتدار سونپی ہے، جس سے 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے یوپی کی تصویر بدلنی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز