بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ جگد مبیکا پال کی کامیاب سرجری

Jul 12, 2017 10:02 PM IST | Updated on: Jul 12, 2017 10:04 PM IST

نئی دہلی :  ڈومریا گنج سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ جگدمبیکا پال کی ساکیت میں واقع میکس اسپتال میں کامیاب سرجری کی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ جگدمبیکا پال کو کف کولڈ اور سانس کی کافی دنوں سے پریشانی لاحق تھی ، جس کے بعد آج ان کی سرجری کی گئی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی سرجری کامیاب رہی ۔

بتایا جاتا ہے کہ جگدمبیکا پال کو کافی دنوں سے کف کولڈ اور سانس کی پریشانی تھی اور میکس اسپتال میں ای این ٹی کے ڈاکٹر سنجے سچدیو نے تقریبا 6 ماہ قبل ہی ان کوسرجری کرانے کا مشورہ دیا تھا ، تاہم انتخابات اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے اس وقت سرجری نہیں کی جاسکی تھی اور اب یہ سرجری کی گئی ہے۔

بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ جگد مبیکا پال کی کامیاب سرجری

جگدمبیکا پال پہلے کانگریس کے لیڈر تھے ، تاہم 2014 میں انہوں نے کانگریس کا ساتھ چھوڑ کر بی جے پی کا دامن تھام لیا تھااور ڈومریا گنج سیٹ سے بی جے پی کی ٹکٹ پر ہی وہ ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز