یوپی بلدیاتی انتخابات : بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کا بغاوت کا اعلان ، پارٹی امیدوار کی کھل کر کریں گے مخالفت

اترپردیش میں کیسریا گنج پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اور انڈین کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے ذریعہ ان کو نظر انداز کئے سے جانے سے ناراض ہوکر بغاوت کا اعلان کردیا ہے

Nov 12, 2017 10:43 AM IST | Updated on: Nov 12, 2017 10:59 AM IST

گونڈہ : اترپردیش میں کیسریا گنج پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اور انڈین کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے ذریعہ ان کو نظر انداز کئے سے جانے سے ناراض ہوکر بغاوت کا اعلان کردیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی کے من کی بات پروگرام کی طرح گونڈہ کے عوام سے من کی بات پروگرام میں برج بھوشن جذبات ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ نواب گنج نگر نگر پارلیکا کیلئے پارٹی کے ذریعہ اعلان کئے گئے امیدوار کی وہ کھل کر مخالفت کریں گے ، خواہ اس وجہ سے انہیں لوک سبھا کی رکنیت ہی کیوں نہ گنوانی پڑے ۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ گزشتہ اسمبلی انتخابات سے ہی پارٹی سے ناراض چل رہے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے پارلیمانی حلقہ کے عوام سے گونارد لان میں من کی بات پروگرام کا انعقاد کیا تھا ۔ حامیوں سے کھچاکھچ بھرے ٹینٹ میں ممبر پارلیمنٹ جب بولنے کیلئے کھڑے ہوئے تو جذبات ہوگئے ۔

یوپی بلدیاتی انتخابات : بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کا بغاوت کا اعلان ، پارٹی امیدوار کی کھل کر کریں گے مخالفت

انہوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر پارٹی پر الزامات کی بارش کردی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کی تقسیم کیلئے مجھ سے ایک مرتبہ بھی تبادلہ خیال نہیں کیا گیا۔ پارٹی کی اعلی قیادت کو گمراہ کیا گیا اور ان تک صحیح بات نہیں پہنچائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نواب گنج میں پارٹی کا امیدوار اتار دیا ہے ، بھلے ہی اسے پارٹی کا انتخابی نشان نہیں ملا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواب گنج میں پارٹی نے جسے امیدوار اعلان کیا ہے ، وہ بی ایس پی اور ایس پی کے لیڈروں کی بھی بہت قریبی رہی ہے اور ان کے وقت میں صدر بھی رہ چکی ہیں۔ ان کی اپنی دیورانی کو سماجوادی پارٹی نے اپنا امیدوار اعلان کیا ہے ۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز