بی جے پی اپنے عہد پر قائم ، مگر آپسی مفاہمت یا عدالت کے حکم سے ہو گی رام مندر کی تعمیر: امت شاہ

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم یا پھر باہمی مفاہمت سے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر ہونی چاہیے۔

Jul 31, 2017 06:28 PM IST | Updated on: Jul 31, 2017 07:16 PM IST

لکھنؤ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم یا پھر باہمی مفاہمت سے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر ہونی چاہیے۔ مسٹر امت شاہ نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ متنازعہ بابری مسجد کا ڈھانچہ منہدم ہونے کے بعد سے پارٹی نے اپنے ہر الیکشن کے منشور میں واضح طورپر کہا ہے کہ رام مندر کی تعمیر ہونی چاہیے لیکن آپسی سمجھوتے یا عدالت کے حکم سے ہی یہ کام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی مندر کی تعمیر کے بارے میں اپنے موقف پر قائم ہے۔ پارٹی کا خیال ہے کہ مندر کی تعمیر آستھا کا معاملہ ہے اور اس کا حل آئینی دائرے میں ہونا ہی چاہیے۔

بی جے پی اپنے عہد پر قائم ، مگر آپسی مفاہمت یا عدالت کے حکم سے ہو گی رام مندر کی تعمیر: امت شاہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز