یوگی آدتیہ ناتھ ہوں گے یوپی کے نئے وزیر اعلیٰ، بی جے پی قانون ساز پارٹی نے منتخب کیا اپنا لیڈر

Mar 18, 2017 05:34 PM IST | Updated on: Mar 18, 2017 06:14 PM IST

لکھنئو۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی کے چہرے کو لے کر بی جے پی ہائی کمان میں کافی غور وخوض جاری ہے۔ اس درمیان گورکھپور کے ایم پی اور یوپی سی ایم عہدے کے مضبوط دعویدار یوگی آدتیہ ناتھ کو خصوصی طیارہ سے دہلی بلایا گیا۔ کچھ ہی دیر بعد امت شاہ سے ملاقات کے بعد یوگی لکھنؤ پہنچ گئے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کا دہلی سے براہ راست لکھنؤ پہنچنا چونکانے والا رہا ہے۔ یوگی رکن پارلیمنٹ ہونے کے باوجود قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں موجود ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ اور کیشو پرساد موریہ ایک ساتھ خصوصی طیارے سے دہلی سے لکھنؤ پہنچے ہیں۔ ایسے میں قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ یوگی سی ایم تو کیشو پرساد موریا ڈپٹی سی ایم ہو سکتے ہیں۔

یوگی آدتیہ ناتھ یوپی کے وزیر اعلی کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ پوروانچل کے بی جے پی کارکن یوگی آدتیہ ناتھ کو سی ایم بنائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ امکان ہے کہ یوگی کو یوپی کا سی ایم بنانے کی رضامندی بن جائے۔ وہیں اس کا بھی امکان ہے کہ دوسرا کوئی سی ایم منتخب ہونے پر انہیں حامیوں میں امن برقرار رکھنے کی ذمہ داری دی جائے۔

یوگی آدتیہ ناتھ ہوں گے یوپی کے نئے وزیر اعلیٰ، بی جے پی قانون ساز پارٹی نے منتخب کیا اپنا لیڈر

لکھنؤ کے لوک بھون میں ہفتہ کی شام 4.30 بجے ہونے والی بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں پارٹی کے ممبر اسمبلی اپنے لیڈر کا انتخاب کریں گے۔ اس کے بعد ہی گورنر سے مل کر حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز