مسلمان ہمیں ووٹ نہیں دیتے ہیں پھر بھی ہم رکھتے ہیں ان کا خیال: پرساد

Apr 22, 2017 09:25 AM IST | Updated on: Apr 22, 2017 09:25 AM IST

نئی دہلی۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مواصلات و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے گزشتہ روز کہا کہ مسلمان بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے ہیں پھر بھی حکومت ان کا خیال رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 13 وزرائے اعلی ہیں۔ ہم ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔ کیا ہم نے صنعت یا سروس میں کام کرنے والے کسی مسلم کو پریشان کیا ہے؟ کیا ہم نے ان کو مسترد کر دیا؟ ہمیں مسلم ووٹ نہیں ملے۔ میں واضح طور پر تسلیم کرتا ہوں، لیکن کیا ہم نے ان کا خیال رکھا یا نہیں؟

پرساد نے یہ باتیں مڈمائن سمٹ میں ایک سوال کے جواب میں کہیں۔ ان سے ترقی کی ثقافت اور تنوع پر اثر سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا۔ پرساد نے کہا کہ ہم ہندوستان کی تکثیریت اور ثقافت کو سلام کرتے ہیں۔

مسلمان ہمیں ووٹ نہیں دیتے ہیں پھر بھی ہم رکھتے ہیں ان کا خیال: پرساد

علامتی تصویر

سیاست ڈاٹ کام کے مطابق، مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ دیکھنے کے دو طریقے ہیں۔ بہت طویل عرصے سے ہمارے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے لیکن آج ہم یہاں ہندوستان کے لوگوں کے آشیرواد کی وجہ سے ہیں۔ مرکزی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر نے کہا کہ انہوں نے کئی مسلم اکثریتی گاؤں کا دورہ کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز