صرف 16 گھنٹوں میں ہی چھوٹ گیا بی جے پی ریاستی صدر کا چھیڑچھاڑ کا ملزم بیٹا، کانگریس نے سادھا نشانہ

Aug 06, 2017 01:56 PM IST | Updated on: Aug 06, 2017 01:56 PM IST

چنڈی گڑھ : ہریانہ میں آئی اے ایس کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے اور بی جے پی اس معاملہ میں اپنے لیڈر کو بچاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ تاہم اس کو لے کر کانگریس نے بی جے پی حکومت پر زور دار حملہ کرنا شروع کردیا ہے ۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈر کے بیٹے کو بچایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ کہ بی جے پی کے ہریانہ ریاستی صدر سبھاش برالا کے بیٹے وکاس برالا اور اس کے دوست آشیش پر ایک آئی اے ایس افسر کی بیٹی سے چھیڑ چھاڑ کا الزام لگا ہے۔ اس صورت میں آئی اے ایس کی بیٹی نے خود شکایت درج کرائی ہے۔تاہم وکاس برالا کو محض 16 گھنٹوں میں ہی چھوڑ دیا گیا ہے ، جس کو لے کر کانگریس نے بی جے پی پر شدید حملہ بولا ہے۔

صرف 16 گھنٹوں میں ہی چھوٹ گیا بی جے پی ریاستی صدر کا چھیڑچھاڑ کا ملزم بیٹا، کانگریس نے سادھا نشانہ

اثر و رسوخ کی وجہ سے صرف 16 گھنٹے میں چھوٹا ملزم

کانگریس کے ہریانہ ریاستی صدر اشوک تنور نے حکومت پر ملزموں کو بچانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ رسوخ دار ہونے کی وجہ سے برالا کا بیٹا صرف 16 گھنٹے میں چھوٹ گیا۔ کیا کوئی عام آدمی بھی ایسے کیس میں اتنی جلدی چھوٹ سکتا تھا؟۔

پی ایم نے بیٹی کو بچانے کیلئے کہا تھا بیٹا بچانے کیلئے نہیں

تنور نے اس معاملہ کو لے کر اپنے حملہ مزید تیز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے تو بیٹی بچانے کا اعلان کیا تھا ، مگر منوهرلال کھٹر حکومت چھیڑ چھاڑ کرنے والے بیٹے کو ہی بچا رہی ہے۔ پولیس پر بیٹا بچانے کیلئے دباؤ ہے ، نہیں تو چھیڑچھاڑ کے معاملہ میں اتنی جلدی کوئی کیسے چھوٹ سکتا ہے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ چندی گڑھ کا تھا ، جس کی وجہ سے سرخیوں میں آ گیا ورنہ ہریانہ میں ایسے معاملات کا پتہ بھی نہیں چلتا۔ ساتھ ہی ساتھ کانگریس نے سبھاش برالا سے استعفی کا بھی مطالبہ کرنا شروع کردیا ہے۔

کھٹر اور برالانے کہی یہ بات

وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ سبھاش برالا کے بیٹے کا معاملہ میرے نوٹس میں آیا ہے۔ یہ بی جے پی یا سبھاش برالا سے وابستہ ،معاملہ نہیں ہے ، بلکہ خاص شخص کا معاملہ ہے۔ چندی گڑھ پولیس کے اہل ہے۔ وہ اس معاملے میں اپنا کام کر رہی ہے۔ ادھر برالا نے کا بھی کہنا ہے کہ قانون اپنا کام کر رہا ہے۔

کیا ہے پورا معاملہ

جمعہ کی رات ہریانہ کے ایک سینئر آئی اے ایس افسر کی بیٹی نے چندی گڑھ پولیس کو فون کر کے اپنے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی بات بتائی۔ پولیس نے جسے گرفتار کیا وہ ہریانہ بی جے پی کے صدر سبھاش برالا کا بیٹا وکاس برالا تھا۔ اس کے ساتھ اس کا دوست آشیش بھی پکڑا گیا۔ متاثرہ نے اس درمیان فیس بک پر اپنے ساتھ ہوئے اس تلخ تجربے کو شیئر کیا۔ پنچكولا جارہی متاثرہ نے الزام لگایا کہ ملزموں نے اپنی ٹاٹا سفاری اسٹارم ایس یو وی سے اس کا گرین مارکیٹ سیکٹر -26 سے تعاقب کرنا شروع کیا۔ پولیس نے ملزموں کی میڈیکل جانچ کروائی تو دونوں کے شراب کے نشے میں ہونے کی تصدیق ہوئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز