اب رام کے سہارے اجودھیا میں الیکشن جیت کر اپنی ساکھ بچانا چاہتی ہے بی جے پی

Nov 20, 2017 08:08 PM IST | Updated on: Nov 20, 2017 08:08 PM IST

ایودھیا: بھگوان رام کی نگری ایودھیا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) شری رام کے سہارے میونسپل کارپوریشن کاالیکشن جیت کر اپنی ساکھ بچانا چاہتی ہے۔بی جے پی کے میئر کے عہدے کے امیدوار رشی کیش اپادھیائے ، سماج وادی پارٹی کے میئر کے عہدے کے امیدوار گلشن بندو (خواجہ سرا)اور کانگریس کے شیلندر منی پانڈے کے درمیان سہ رخی مقابلہ نظر آرہا ہے۔

بی جے پی نے جہاں انتخابی مہم میں اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ کو اتارا ہے وہیں، سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیلاور اتر پردیش کے سابق وزیر اور ایودھیا اسمبلی کے سابق ممبر اسمبلی تیج نارائن پانڈے عرف پون نے بھی گلشن بندو کو فتحیاب کرانے کے لئے پورا زورلگا دیا ہے۔

اب رام کے سہارے اجودھیا میں الیکشن جیت کر اپنی ساکھ بچانا چاہتی ہے بی جے پی

علامتی تصویر

دوسری طرف کانگریس نے اتر پردیش کے کانگریس صدر راج ببر اور سابق ریاستی صدر ڈاکٹر نرمل کھتری کو الیکشن جتانے کیلئے میدان میں اتار دیا ہے۔عام آدمی پارٹی نے بھی قومی ترجمان سنجے سنگھ اور پارٹی کی دہلی کے چاندنی چوک کی ممبر اسمبلی الکا لامبا کو انتخابات جتانے کیلئے روڈ شو اور جلسے بھی کرارہی ہے۔وہیں، بہوجن سماج پارٹی نے گريش چندر ورما کو میئر کے عہدے کے انتخاب کے لیے اتارا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز