طلاق ثلاثہ پر ستمبر سے بھارتیہ جنتا پارٹی کرے گی جلسے اور سیمینار

لکھنؤ۔ مسلم خواتین کو انصاف دلانے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئندہ ستمبر سے تین طلاق کے معاملے پر جلسے اور سیمیناروں کا انعقاد شروع کرے گي۔

May 02, 2017 05:41 PM IST | Updated on: May 02, 2017 05:41 PM IST

لکھنؤ۔  مسلم خواتین کو انصاف دلانے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئندہ ستمبر سے تین طلاق کے معاملے پر جلسے اور سیمیناروں کا انعقاد شروع کرے گي۔ اتر پردیش میں اقتدار میں آنے کے بعد بھگوا پارٹی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی اطلاع دیتے ہوئے ریاستی جنرل سکریٹری وجے بہادر پاٹھک نے صحافیوں کو بتایا کہ  سیمیناروں کا یہ سلسلہ پارٹی کے اقلیتی مورچہ کی طرف سے منعقد کیا جائے گا۔ مسٹر وجے بہادر پاٹھک نے بتایا کہ مسلم بہنیں تین طلاق کے خلاف ہیں۔ اس بارے میں وزیر اعظم، وزیر اعلی اور پارٹی کے لوگوں سے وہ رابطے بھی کرتی ہیں۔ پارٹی نے اسے سنجیدگی سے لیا ہے۔ اس مسئلے پر سیمینار اور جلسے منعقد کرکے دودھ کا دودھ، پانی کا پانی کر دیا جائے گا۔ تین طلاق کے مسئلہ پر پارٹی ہر حال میں مسلم بہنوں کو انصاف دلائےگي۔ اس کے ساتھ ہی خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات پوری طاقت سے لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فی الحال شہری حلقوں کی حد بندی کا کام چل رہا ہے۔ ووٹر لسٹ کی فائنل اشاعت کے بعد پارٹی امیدوار طے کرنا شروع کرے گی۔ پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا بندوبست صاف و شفاف رکھے گی۔

طلاق ثلاثہ پر ستمبر سے بھارتیہ جنتا پارٹی کرے گی جلسے اور سیمینار

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز