ساکشی مہاراج کا بیان ، اگلے لوک سبھا انتخابات میں رام مندر کی تعمیر شروع کرنے کے بعد ہی اترے گی بی جے پی

اتر پردیش کے اناؤ ضلع سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کا کہنا ہے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی مندر کی تعمیر شروع کرنے کے بعد ہی اترے گی۔

Jul 23, 2017 06:02 PM IST | Updated on: Jul 23, 2017 06:03 PM IST

متھرا: اتر پردیش کے اناؤ ضلع سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کا کہنا ہے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی مندر کی تعمیر شروع کرنے کے بعد ہی اترے گی۔ پریکرما مارگ پر واقع اپنے آشرم پر گزشتہ رات صحافیوں سے بات چیت میں ساکشی نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے لئے پتھر تراشنے کا کام جاری ہے، مندر کی تعمیر کا کام کبھی تھما ہی نہیں تھا اور اب ساری پابندی اور رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوششیں کی جاری رہی ہے۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہر حال میں ساری رکاوٹیں دور کرکے ہی انتخابی میدان میں جائیں گے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ساکشی مہاراج نے رام مندر پر بیان دیا ہو۔ وہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ اس معاملہ پر بول چکے ہیں۔ کچھ ماہ قبل ہی ساکشی نے کہا تھا کہ 'رام مندر بنانے کا کام کسی حکومت کا نہیں ہے، حکومت کا کام صرف رکاوٹ دور کرنا ہے۔

ساکشی مہاراج کا بیان ، اگلے لوک سبھا انتخابات میں رام مندر کی تعمیر شروع کرنے کے بعد ہی اترے گی بی جے پی

فائل فوٹو

صدارتی انتخابات میں جیت پر ساکشی نے کہا کہ اب تو رام صدارتی محل میں بھی بیٹھا دیئے گئے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ بھگوان رام کو خیمے سے نکال کر ان کو ایک خوبصورت مندر میں بیٹھا یا جائے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز