جنوبی کشمیر کے شوپیان میں بی جے پی یوتھ ضلع صدر گوہر احمد کا قتل، لاش برآمد ، کیس درج ، جانچ شروع

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں نامعلوم افراد نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے یوتھ ضلع صدر کو ہلاک کردیا ہے۔

Nov 02, 2017 07:58 PM IST | Updated on: Nov 02, 2017 07:59 PM IST

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں نامعلوم افراد نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے یوتھ ضلع صدر کو ہلاک کردیا ہے۔گوہر احمد نامی بی جے پی یوتھ صدر کی گلا کٹی ہوئی لاش جمعرات کی شام ضلع شوپیان کے کلورہ میں پائی گئی ۔ گوہرشوپیان کا رہنے والا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

تاہم ریاست پولیس نے گوہر کی ہلاکت کے لئے جنگجوؤں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ جنوبی کشمیر رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’شوپیان میں جنگجوؤں نے گوہر احمد نامی عام شہری کو جاں بحق کیا۔

جنوبی کشمیر کے شوپیان میں بی جے پی یوتھ ضلع صدر گوہر احمد کا قتل، لاش برآمد ، کیس درج ، جانچ شروع

جموں وکشمیر پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے‘۔ جنوبی کشمیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کلورہ شوپیان میں جمعرات کی شام اس وقت خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی جب مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کی گلا کٹی ہوئی لاش دیکھی۔

مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا، جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر میں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران مین اسٹریم سیاسی جماعتوں سے وابستہ عہدیداروں اور کارکنوں پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز