Live Results Assembly Elections 2018

بلند شہرتشدد: مسلمانوں کے ساتھ مل کرہندووں کے خلاف کام کررہا تھا انسپکٹرسبودھ: ملزم بی جے پی یوا مورچہ لیڈرشکھراگروال کا الزام

شکھراگروال نے ویڈیو میں کہا کہ علاقے میں ہرکسی کو پتہ ہے کہ ایس ایچ اوکتنا بدعنوان تھا، وہ مسلمانوں کا ساتھ دے کرہندووں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا چاہتے تھے۔

Dec 06, 2018 01:18 PM IST | Updated on: Dec 06, 2018 01:31 PM IST

بلند شہرتشدد میں ہرروزنئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ بدھ کو اہم ملزم یوگیش راج نے حادثہ سے متعلق ایک ویڈیو جاری کیا تھا۔ اب اس معاملے کے ایک اورملزم بی جے پی یوا مورچہ کے لیڈرشکھراگروال نے بھی ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں اگروال نے تشدد بھڑکانے کے الزامات پرصفائی دی ہے۔

حالانکہ یہ ویڈیو کس جگہ سے جاری کیا گیا ہے، اس کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دونوں ملزم فی الحال فرارہیں۔ شکھراگروال نے ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ بلند شہرتشدد میں مارے گئے پولیس انسپکٹرسبودھ کمار سنگھ بدعنوان تھے اورانہیں جائے حادثہ پرانہوں نے گولی مارنے کی دھمکی دی تھی۔

Loading...

اگروال نے خود کو بے قصوربتاتے ہوئے کہا "حادثہ کے وقت میں پولیس اسٹیشن کے اندرتھا۔ تشدد پھیلانے میں میرا کوئی کردارنہیں تھا"۔ اس نے یہ بھی کہا کہ انسپکٹرسبودھ کمارنے انہیں جان سے مارنے کی دھکمی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ "اس علاقے میں ہرکسی کو پتہ ہے کہ ایس ایچ اوکتنا بدعنوان تھا، وہ مسلمانوں کا ساتھ دے کرہندووں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا چاہتے تھے۔ اس نے مجھے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مردہ گایوں کو اگرمیں لوگوں کے سامنے لے گیا تووہ مجھے گولی ماردے گا"۔

دونوں ملزم یوگیش راج اورشکھر اگروال نے ویڈیو میں ایک ہی باتیں کہی ہیں۔ دونوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جائے واردات کے وقت پولیس اسٹیشن میں تھے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو تشدد کی جگہ پردیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بلند شہرتشدد میں اب تک 26 لوگوں کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہے، جس میں 8 ملزم بجرنگ دل، وشوہندو پریشد اوربی جے پی کے یوتھ ونگ کے ممبران ہیں۔ پولیس کی ابتدائی جانچ اوروہاں موجود لوگوں کی باتوں سے ایسا لگتا ہے کہ انسپکٹرکا قتل منصوبہ بند طریقے سے کیا گیا۔ قتل کا مقصد علاقے میں فرقہ وارانہ تناو پھیلانا تھا۔

رونق کمارگنجن کی رپورٹ

یہ بھی پڑھیں:   بلند شہرتشدد: اخلاق قتل معاملے کے اہم گواہ تھے انسپکٹرسبودھ کمار، اس لئے ہوا قتل: اہل خانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑھیں:    بلند شہرتشدد: اہم ملزم اوربجرنگ دل ضلع کنوینریوگیش راج نےجاری کیا ویڈیو، ایک طرف پولیس کے لئے چیلنج وہیں پولیس پوری طرح بے بس

یہ بھی پڑھیں:   بلند شہرتشدد: گئوکشی پر پولیس ایف آئی آر میں 7 مسلمانوں کے نام، دو نابالغ، 5 گاوں میں تھے ہی نہیں

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز