پنجاب میں کانگریس کی ریلی کے دوران دھماکہ، تین افراد ہلاک، چھ دیگر زخمی

Feb 01, 2017 11:27 AM IST | Updated on: Feb 01, 2017 11:27 AM IST

چندی گڑھ ۔ پنجاب کے بھٹنڈا موڑ منڈی میں کانگریس امیدوار کے روڈ شو کے نزدیک ایک کار میں دھماکہ ہوا۔ اس واقعہ میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے اسے دہشت گردانہ واقعہ ہونے سے انکار نہیں کیا ہے۔ پنجاب میں چار فروری کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ موڑ اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہرمندر سنگھ جسسی کے جلسہ عام کے فورا بعد رات ساڑھے آٹھ بجے دھماکہ ہوا۔ جسسی سرسا واقع ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کے رشتہ دار ہیں۔ پنجاب کے پولیس ڈائریکٹر جنرل سریش اروڑہ نے بتایا، '' ابتدائی تحقیقات کے بعد دہشت گردی کے واقعہ سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن ماہرین ہی دھماکے کی وجہ بتا سکتے ہیں۔ '' پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ چوری کی کار تھی اور اس پر دو پہیہ گاڑی کا رجسٹریشن نمبر تھا۔ گاڑی کا چیسس نمبر بھی ہٹا دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گیس سے نہیں چل رہی تھی۔

پنجاب میں کانگریس کی ریلی کے دوران دھماکہ، تین افراد ہلاک، چھ دیگر زخمی

پولیس نے کہا، '' کار بری طرح تباہ ہو گئی تھی۔ دھماکے کی جگہ کے قریب ایک جلا ہوا پریشر کوکر بھی دیکھا گیا۔ '' ارورہ نے کہا کہ چندی گڑھ سے فارنسک ٹیم بدھ کی صبح بھٹنڈا پہنچے گی اور معاملے کی جانچ کرے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز