جموں و کشمیر میں 12 ویں کے نتائج کا اعلان ، لڑکیوں نے ماری بازی

Jan 23, 2017 02:38 PM IST | Updated on: Jan 23, 2017 02:38 PM IST

سری نگر : جموں و کشمیر اسکولی تعلیم بورڈ (جےكےبی او ایس ای ) نے 12 ویں کلاس کے امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحان میں شامل ہونے والے53 ہزار طلبہ میں سے 75 فیصد پاس ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال وادی میں بدامنی کی وجہ سے امتحان کے انعقاد میں تاخیر ہوئی تھی۔

جے کے بی او ایس ای کے ایک افسر نے بتایا کہ 53159 طلبہ میں سے 40119 طلبہ نے پاس کیا ۔ پاس ہونے والوں کا فیصد 75.46 ہے۔ امتحان میں شامل ہوئے 28800 لڑکوں میں سے 21586 پاس ہو ئے ۔ ان کے پاس ہونے کا فیصد 74.95 رہا۔

جموں و کشمیر میں 12 ویں کے نتائج کا اعلان ، لڑکیوں نے ماری بازی

وہیں 24359 لڑکیوں میں یہ 18533 پاس ہوئیں ۔ ان کے پاس ہونے کا فیصد 76.08 رہا ۔ افسر کے مطابق 13155 طالب علموںنے 75 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کئے۔ان میں 6849 لڑکے اور 6306 لڑکیاں شامل ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز