باغپت میں جمنا ندی میں کشتی پلٹی، 19 افراد کی لاشیں برآمد، متعدد لاپتہ

Sep 14, 2017 12:31 PM IST | Updated on: Sep 14, 2017 12:33 PM IST

باغپت۔  اترپردیش کے باغپت شہر کوتوالی علاقے میں کاٹھا گاؤں کے پاس آج صبح جمنا ندی میں ایک کشتی کے پلٹنے سے اس میں سوار کم از کم 19 افراد کی موت ہوگئی جبکہ کئی لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے میں مارے گئے افراد کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

باغپت کوتوالی کے تھانہ انچارج ہریندر شرما نے بتایا کہ کاٹھا گاؤں کے تقریباً 35 لوگ کشتی پر سوار ہوکر اپنے کھیتوں میں جارہے تھے۔ صبح تقریباً ساڑھے سات بجے اچانک کشی پلٹ گئی جس سے بیشتر لوگ جمنا میں ڈوب گئے۔

باغپت میں جمنا ندی میں کشتی پلٹی، 19 افراد کی لاشیں برآمد، متعدد لاپتہ

انہوں نے بتایا کہ 18 لاشیں اب تک ندی سے نکال لی گئی ہیں ۔ غیر سرکاری طور پر کشتی میں 35 افراد سے زیادہ سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے غوطہ خوروں کو لگایا گیا ہے۔

کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔ لوگوں کے علاوہ کھاد اور بورے بھی لدے ہوئے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز