اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ فلائٹ میں چھیڑ چھاڑ ، پاسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ، ائیرلائن نے مانگی معافی

Dec 10, 2017 01:16 PM IST | Updated on: Dec 10, 2017 05:15 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زائرہ وسیم سے وستارا ائرلائن کی پرواز میں چھیڑ چھاڑ کرنے والے مسافر کی شناخت اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بالی وڈ فلم ’دنگل‘ سے شہرت پانے والی زائرہ وسیم کے ساتھ وستارا ائر لائن میں چھیڑ چھاڑ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ واقعہ گذشتہ رات اس وقت پیش آیا ہے جب وہ نئی دہلی سے ممبئی جارہی تھیں۔

انہوں نے چھیڑ چھاڑ کا انکشاف سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں کیا۔ مذکورہ ویڈیو میں زائرہ وسیم روتے ہوئے کہتی ہیں کہ ان کے نزدیک بیٹھا ایک مسافر ان کے ساتھ مسلسل چھیڑ چھاڑ کا مرتکب ہوا۔ ساتھ ہی ساتھ زائرہ وسیم نے اپنے ساتھی مسافر کے خلاف کیس بھی درج کروادیا ہے ۔ ملزم کے خلاف دفعہ 354 اور چونکہ اداکارہ نابالغ ہے  ، اس لئے پاسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ فلائٹ میں چھیڑ چھاڑ ، پاسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ، ائیرلائن نے مانگی معافی

عمر عبداللہ نے واقعہ کے ردعمل میں مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ’ائر لائن وستارا کو پولیس کے ساتھ مل کر (چھیڑ چھاڑ کے مرتکب) شخص کی شناخت کرلینی چاہیے۔ اس کے خلاف کیس درج کرکے قانونی کاروائی شروع کی جانی چاہیے‘۔

اس دوران ائرلائن وستارا نے ایک ٹویٹ میں کہا ’ہم نے زائرہ وسیم سے متعلق رپورٹیں دیکھی ہیں۔ ہم تفصیلی تحقیقات کریں گے اورزائرہ وسیم کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ ہمارے لئے ایسی حرکات ناقابل برداشت ہیں‘۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز