فلم دنگل کی ادکارہ زائرہ وسیم اور وزیر کھیل وجے گوئل کے درمیان حجاب پر ٹوئٹر وار

عامر خان کی فلم دنگل سے شہ سرخیوں میں آئی کشمیری اداکار ہ زائرہ وسیم (16) ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئی ہیں۔

Jan 20, 2017 03:22 PM IST | Updated on: Jan 20, 2017 03:37 PM IST

نئی دہلی: عامر خان کی فلم دنگل سے شہ سرخیوں میں آئی کشمیری اداکار ہ زائرہ وسیم (16) ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئی ہیں۔ نیا معاملہ مرکزی وزیر کھیل وجے گوئل سے وابستہ ہے۔ اب حجاب کو لے کر دونوں کے درمیان ٹوئٹر وار ہوگئی ۔ دراصل کل وجے گوئل نے دہلی کے تياگ راج اسٹیڈیم میں منعقد ہ انڈیا آرٹ فیسٹیول کی ایک پینٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا۔ دراصل اس پینٹنگ میں سلاخوں میں قید ایک خاتون کی تصویر تھی۔ اس پر وجے گوئل نے ٹویٹ کیا کہ '' یہ پینٹنگ زائرہ وسیم کی طرح کی ایک کہانی کو پیش کرتی ہے۔

اپنے نام سے موازنہ کئے جانے پر جواب دیتے ہوئے زائرہ وسیم نے کہا کہ '' سر میں انتہائی ادب سے کہنا چاہتی ہوں کہ میں آپ سے متفق نہیں ہوں، میری گزارش ہے کہ آپ مجھے اس طرح وابستہ نہ کریں۔ حجاب میں بھی خواتین خوبصورت اور آزاد ہیں۔ ساتھ ہی اس پینٹنگ میں جو کہانی پیش کی گئی ہے، وہ مجھ سے ذرہ برابر بھی مطابقت نہیں رکھتی ہے۔

فلم دنگل کی ادکارہ زائرہ وسیم اور وزیر کھیل وجے گوئل کے درمیان حجاب پر ٹوئٹر وار

اس کے بعد وجے گوئل نے زائرہ کے ٹویٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بات کو غلط انداز میں سمجھا گیا ہے اور اس کا مطلب غلط نکالا گیا ہے۔ مگر اس کے بعد سوشل میڈیا پر خاص طور پر ٹویٹر پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز