ہندوستان نے رقم کی نئی تاریخ ، لڑاکا طیارہ سکھوئی سے برہموس کا کامیاب تجربہ ، مبارکباد کا سلسلہ جاری

Nov 22, 2017 05:45 PM IST | Updated on: Nov 22, 2017 05:45 PM IST

نئی دہلی: دنیا کی سب سے تیز سوپرسونک کروز میزائل برہموس کو آج فضائیہ کے اہم لڑاکا طیارہ سکھوئی-30 سے ​​داغنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا جس کے ساتھ ہی ہندوستان نے دنیا کی سب سے زیادہ مہلک میزائل میں سے ایک برہموس کو پانی، زمین اور ہوا میںواقع پلیٹ فارم سے داغنے کی صلاحیت حاصل کرلی۔

وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق برہموس کو فضائیہ کے لڑاکا بیڑے کی ريڑھ مانے جانے والے سکھوئی -30 طیارے سے خلیج بنگال میں مقررہ ہدف پر داغا گیااور اس نے ہدف پر درست اور صریح نشانہ لگا کر کامیابی کی تاریخ رقم کی۔برہموس کو لڑاکا طیارے سے پہلی بار داغا گیا ہے اور اس کے لئے ہندوستان ایروناٹكس لمیٹڈ نے سکھوئی طیارے میں ضروری ردوبدل کی تھیتا کہ وہ ڈھائی ٹن وزن کے اس بھاری بھرکم میزائل کو لانچ کر سکے۔ اس کامیاب ٹیسٹ سے فضائیہ کی طاقت کئی گنا بڑھ گئی ہے اور زمین اور سمندر سے اس کے کامیاب تجربوں کے بعدہندوستان نے ہوا سے بھی اس میزائل کو داغنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔

ہندوستان نے رقم کی نئی تاریخ ، لڑاکا طیارہ سکھوئی سے برہموس کا کامیاب تجربہ ، مبارکباد کا سلسلہ جاری

برہموس میزائل ہندوستان کی اہم دفاعی تحقیقی تنظیم ڈی آر ڈی او اور روس کے این پی او ایم کا مشترکہ وینچر ہے۔وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے اسے غیر معمولی کامیابی قرار دیتے ہوئے ڈی آر ڈی او اور برہموس کو مبارک باد دی ہے۔ڈی آر ڈی او کے صدر ڈایس کرسٹوفر نے بھی سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔میزائل کے ٹیسٹ کے موقع پر برہموس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سدھیر مشرا، ایئر فورس ، ڈی آر ڈی او اور برہموس کے اعلی افسران موجود تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز