سرکاری مکان پر قبضہ کرنے کی نیت سے خاتون کو زندہ جلانے کی کوشش

اترپردیش کے شہر بریلی میں کچھ دبنگوں نے ایک خاتون کو زندہ جلا کر جان سے مارنے کی کوشش کی ۔ اس خاتون کو سنگین حالت میں ضلع اسپتال میں داخل كرایا گیا ہے

Jan 09, 2017 10:50 PM IST | Updated on: Jan 09, 2017 10:50 PM IST

بریلی : اترپردیش کے شہر بریلی میں کچھ دبنگوں نے ایک خاتون کو زندہ جلا کر جان سے مارنے کی کوشش کی ۔ اس خاتون کو سنگین حالت میں ضلع اسپتال میں داخل كرایا گیا ہے۔ اس کی حالت کافی نازک بتائی جارہی ہے۔ الزام ہے کہ سرکاری مکان پر قبضہ کرنے کے مقصد سے خاتون کو جلانے کی واردات کو انجام دیا گیا ۔ تھانہ سی بی گنج پولیس نے اس سلسلہ میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ پولیس کی ایک ٹیم کو ملزموں کی گرفتاری کے لئے تشکیل دیدی گئی ہے۔

بریلی کے ضلع اسپتال میں داخل شاہ جہاں بی کو اس کے پڑوسیوں نے زندہ جلاکر مارنے کی کوشش کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہ جہاں بی حکومت سے ملے كانشي رام کالونی کے کوارٹر نمبر 303 میں رہتی ہے ۔ الزام ہے کہ اس کے کچھ پڑوسی مکان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ، آج جب شاہ جہاں کا شوہر گھر سے کہیں باہر گیا ہوا تھا، اسی وقت مکان پر قبضہ کرنے کی نیت سے پانچ لوگ گھر میں داخل ہوگئے اور شاہ جہاں بی کو پکڑ لیا اور ان لوگوں نے تیل چھڑك كر زندہ جلانے کی کوشش کی ۔

سرکاری مکان پر قبضہ کرنے کی نیت سے خاتون کو زندہ جلانے کی کوشش

مظلوم شاہ جہاں کی آواز سن کر محلے کے لوگ آئے ، تو انہوں نے کسی طرح آگ بجھائی اور اس کے شوہر کو اس کی اطلاع دی ۔ جب تک شوہر گھر پہنچا تو پولیس موقع واردات پر پہنچ چکی تھی ۔ شاہ جہاں کو سنگین حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت کافی نازک بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز