دولہا نے کیا ایس یو وی کا مطالبہ تو دلہن نے نکاح سے کر دیا انکار، باراتيو ں کو بنایا یرغمال

Jul 17, 2017 09:57 PM IST | Updated on: Jul 17, 2017 09:58 PM IST

سہارنپور: اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے گنگوہ تھانہ علاقہ میں ایک دولہا کی طرف ایس یو وی کا مطالبہ کرنے پر دلہن نے نکاح کرنے سے انکار کر دیا اور ساتھ ہی ساتھ دلہن کے لوگوں نے باراتيوں کو یرغمال بھی بنا لیا۔ تاہم دیر رات بارات نکاح کے بغیر واپس لوٹ گئی۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ پربل پرتاپ سنگھ کے مطابق گنگوہ کے پربھا گارڈن میں اتوار کو تاتاهیڑي کے رہنے والے ایک شخص کی بیٹی سے نکاح کرنے کے لئے شاملی کے بھورا کڈیل کا رہنے والا پرویز بارات لے کر آیا تھا۔ نکاح کی رسم جب ادا کی جا رہی تھی ، تبھی دولہا نے کہا کہ نکاح کی رسم تبھی ادا ہو گی ، جب لڑکی والے ایس یو وی گاڑی دیں گے۔

دولہا نے کیا ایس یو وی کا مطالبہ تو دلہن نے نکاح سے کر دیا انکار، باراتيو ں کو بنایا یرغمال

file photo

دونوں اطراف کے لوگوں نے دولہا کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ اپنی بات سے ٹس سے مس نہیں ہوا۔ دیر رات تک دونوں اطراف کے لوگ اس مسئلہ کو حل کرنے میں لگے رہے، لیکن اسی دوران دلہن نے نکاح کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

جس کے بعد دیر رات دلہن کے بغیر دولہا اپنے باراتيوں کو لے کر واپس چلا گیا۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ دونوں فریقوں کی جانب سے کوئی رپورٹ تھانے میں درج نہیں کرائی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز