جموں و کشمیر : بی ایس ایف جوان رمیز پارے کو دہشت گردوں نے گھر سے باہر نکال کر ماری گولی

Sep 27, 2017 11:41 PM IST | Updated on: Sep 27, 2017 11:41 PM IST

سری نگر : جموں و کشمیر میں ایک بی ایس ایف جوان کا دہشت گردوں نے رحمی سے قتل کردیا ہے ۔ دہشت گردوں نے پہلے اس کو گھر سے باہر نکالا اور پھر اس کو گولی ماردی ۔ اس حملہ میں جوان کے اہل خانہ کے تین افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ مقتول جوان کا نام رمیز پارے ہے۔ یہ واقعہ جموں و کشمیر کے باندی پورہ ضلع میں پیش آیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق پارے نے حال ہی میں بی ایس ایف سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لی تھی اور وہ حاجن میں واقع اپنے گھر آیا تھا۔ دہشت گردوں نے انہیں گھر سے کھینچ کر باہر نکالا اور پھر گولی ماردی ۔ افسران نے بتایا کہ یہ نشانہ بناکر کیا گیا ایک قتل ہے۔

جموں و کشمیر : بی ایس ایف جوان رمیز پارے کو دہشت گردوں نے گھر سے باہر نکال کر ماری گولی

جموں و کشمیر کے ڈی جی پی ایس پی وید نے نیوز 18 کو بتایا کہ رمیز کے گھر میں تین چار افراد داخل ہوئے ، وہ پارے کو دور لے جانا چاہتے تھے ، لیکن مخالفت کی وجہ سے اسے نزدیک سے گولی ماردی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز