جموں وکشمیر: پاکستان کی پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی ، بی ایس ایف نے تین پاکستانی رینجروں کو مار گرایا

Aug 26, 2017 07:53 PM IST | Updated on: Aug 26, 2017 07:53 PM IST

جموں : جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے تین پاکستانی رینجرز کو مار گرایا ہے۔ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی اور فائرنگ کی گئی، جس کا بی ایس ایف کی جانب سے معقول جواب دیا گیا اور تين پاكستاني رینجر کو ہلاک کردیا گیا ۔ ساتھ ہی کئی دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ خبر لکھے جانے تک وقفہ وقفہ سے فائرنگ جاری ہے۔ جموں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی تمام بٹالینوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جموں کے سندربني میں دیورا گاؤں میں پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کا بی ایس ایف نے بھی منہ توڑ جواب دیا اور کم از کم تین پاکستانی رینجر کو مار گرایا ۔ علاوہ ازیں پاکستان نے دوپہر میں تین بجے کے قریب جموں علاقہ کے پرگوال میں بھی بغیر اكساوے کی فائرنگ کی۔

جموں وکشمیر: پاکستان کی پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی ، بی ایس ایف نے تین پاکستانی رینجروں کو مار گرایا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز