بی ایس پی نے جاری کی 101 امیدواروں کی چوتھی فہرست ، مجموعی طور پر 97 مسلم امیدواروں کو ملا ٹکٹ

Jan 08, 2017 02:08 PM IST | Updated on: Jan 08, 2017 02:08 PM IST

لکھنؤ : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے ریاستی اسمبلی الیکشن کے لئے 101 امیدواروں کی چوتھی فہرست آج جاری کردی۔ بی ایس پی کی سپریمو مایاوتی اس سے پہلے 100-100 امیدواروں کی تین فہرستیں جاری کر چکی ہیں۔ بی ایس پی کی طرف اسمبلی کی کل 403 نشستوں میں سے اب صرف دو امیدوار کا اعلان باقی رہ گیا ہے۔

سون بھدر کی دو نشستیں درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے لئے محفوظ ہیں۔ بی ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ان سیٹوں کے ریزرویشن کے سلسلے میں ابھی کچھ الجھن ہے اس لئے ان پر امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گيا ہے۔

بی ایس پی نے جاری کی 101 امیدواروں کی چوتھی فہرست ، مجموعی طور پر 97 مسلم امیدواروں کو ملا ٹکٹ

getty-images

بی ایس پی نے اس بار انتخاب میں بھی ٹکٹوں کی تقسیم میں 'سوشل انجینئرنگ کا سہارا لیا ہے۔ محترمہ مایاوتی نے 87 دلتوں، 97 مسلمانوں، 106 پسماندہ طبقے اور 113 اعلی ذاتوں کے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اعلی ذاتوں میں 66 برہمن، 36 چھتریہ اور 11 سیٹوں پر کائستھ، ویشیہ اور پنجابی امیدواروں کو الیکشن لڑانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز