سیاسی مفادات کے لئے تمام پارٹیاں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی منانے لگی ہیں : مایا وتی

بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ بابا صاحب دلتوں، قبائلیوں اور نظرانداز طبقہ کی باز آبادکاری کے لئے کام کرتے رہے، لیکن اب سبھی پارٹیاں ووٹ کی سیاست کے لئے ان کا صرف استعمال کرتی ہیں۔م

Apr 14, 2017 12:38 PM IST | Updated on: Apr 14, 2017 12:38 PM IST

لکھنو : اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں جمعہ کو بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے 126 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے بابا صاحب کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے اور اس کے بعد وہاں موجود حامیوں سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'تمام سیاسی جماعتیں اب ووٹ کے مفاد میں بابا صاحب کی جینتی منانے لگی ہیں۔ تمام جماعتوں نے ذات کی بنیاد پر لوگوں کا استحصال کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابا صاحب دلتوں، قبائلیوں اور نظرانداز طبقہ کی باز آبادکاری کے لئے کام کرتے رہے، لیکن اب سبھی پارٹیاں ووٹ کی سیاست کے لئے ان کا صرف استعمال کرتی ہیں۔مايوتي نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی ایس پی نے ملک بھر میں 11 اپریل سے ای وی ایم کے خلاف مظاہرہ کیا اور آگے بھی کرتی رہے گی۔

سیاسی مفادات کے لئے تمام پارٹیاں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی منانے لگی ہیں : مایا وتی

فائل فوٹو

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز